Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*بستن بازار میں شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑکی، دکانداروں میں خوف و ہراس*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

Oplus_16908288

شہر کے مصروف ترین علاقے بستن بازار میں آج دوپہر اچانک بجلی کے کھمبے میں شارٹ سرکٹ کے سبب آگ بھڑک اٹھی۔ آگ لگتے ہی پورے علاقے میں افرا تفری مچ گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچی اور کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا گیا۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں اس سے پہلے بھی آگ لگنے کے کئی واقعات ہو چکے ہیں، جس کی وجہ سے دکانداروں میں دہشت کا ماحول پایا جاتا ہے۔ تاہم، اس کے باوجود بازار میں بڑھتے ہوئے تجاوزات پر نہ تو انتظامیہ کی کوئی سنجیدگی نظر آ رہی ہے اور نہ ہی دکاندار اس سلسلے میں کچھ کر پا رہے ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق جیسے ہی آگ بھڑکی، لوگ اپنی دکانیں چھوڑ کر باہر نکل آئے اور ماحول میں کھلبلی مچ گئی۔ دکانداروں نے خدشہ ظاہر کیا کہ چونکہ قریب ہی تہوار ہے اور ان دنوں بازار میں رش بڑھ جاتا ہے، اس طرح کے واقعات کسی بڑے سانحہ کو جنم دے سکتے ہیں۔