Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*تالا بند کمرے سے چوری، علاقے میں سنسنی، انڈال تھانہ کے سیدولی گاؤں کی واردات*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

انڈال تھانہ کے بن بہال پولیس چوکی علاقے کے تحت سیدولی گاؤں کے باؤری پاڑہ میں تالا بند کمرے سے چوری کی واردات سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق مقامی رہائشی اُتپل باؤری بھائی پھوٹا کے موقع پر اپنی بہن کے گھر گئے تھے، جبکہ ان کی اہلیہ چندنا باؤری اپنے میکے پراسکول گئی تھیں۔ جمعہ کی صبح دونوں جب واپس گھر لوٹے تو دیکھا کہ بیرونی دروازے پر تالا بند تھا، لیکن اندرونی دروازہ بغیر تالے کے کھلا ہوا تھا۔ گھر کے اندر الماری کھلی پڑی تھی اور سامان ادھرادھر بکھرا ہوا تھا۔ متاثرہ جوڑے کے مطابق، گھر سے کئی سونے کے زیورات اور تقریباً پانچ ہزار روپے نقد غائب ہیں۔ اطلاع ملتے ہی بن بہال چوکی پولیس موقع پر پہنچی اور واقعے کی تفتیش شروع کر دی۔ پولیس افسر نے بتایا کہ ملزمین کی تلاش میں چھاپہ ماری کی جا رہی ہے۔