آسنسول میونسپل کارپوریشن وارڈ نمبر 43 کے آشرم موڑ میں واقع ترنمول کانگریس پارٹی دفتر میں سابق ایم ایم آئی سی و ترنمول کانگریس رہنما ربیع السلام کی رہنمائی میں خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں 44 افراد نے اپنا خون عطیہ کر کے اس نیک
کام میں حصہ لیا۔اس کیمپ میں آسنسول میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی میئر سید وسیم الحق ، آسنسول میونسپل کارپوریشن کے چیئرمین امرناتھ چٹرجی، ترنمول کانگریس اقلیتی کمیٹی کے ضلع صدر محفوظ الحسن (مونو)، بورو چیئرمین راجیش تیواری، کونسلر اشوک ردرا، ترنمول کانگریس ضلع سکریٹری شاہد پرویز، کونسلر سمپا داں، آسنسول میونسپل کارپوریشن کے لیگل ایڈوائزر ساینتن مکھرجی، کونسلر فنصبی عالیہ، امان اللہ خان (مونو), شکیل احمد، محمد کمال، خون عطیہ کیمپ کے رہنما پربیر دھر کے علاوہ دیگر ترنمول کانگریس رہنما موجود رہے۔
Post Views: 24