Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

ترنمول کانگریس کے 10 حامی کانگریس میں شامل

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

Oplus_16908288

کانگریس کے سینئر رہنما اور لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی نے حالیہ دنوں بھارتیہ جنتا پارٹی پر بار بار ووٹ چوری کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ کہیں نہ کہیں قومی انتخابی کمیشن بھی بی جے پی کو اس معاملے میں تعاون فراہم کر رہا ہے۔ اس مسئلے پر راہل گاندھی نے دو پریس کانفرنسیں بھی کیں اور اعداد و شمار کے ذریعہ یہ واضح کرنے کی کوشش کی کہ کس طرح مختلف اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے دھاندلی کر کے جیت حاصل کی ہے۔
انہی معاملات کو لے کر آسنسول کانگریس کی جانب سے بھی ووٹ چوری کے خلاف دستخطی مہم چلائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر گرِجا موڑ واقع کانگریس دفتر میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت ضلع یوتھ کانگریس کے صدر روی یادو نے کی۔ پروگرام کے دوران ریاستی کانگریس کمیٹی میں جگہ پانے والے تین افراد نائب صدر ترون رائے، سکریٹری پرسنجیت پُیتونڈی اور آرگنائزنگ سکریٹری دلیپ تُوری کو اعزاز سے نوازا گیا۔
اس تقریب میں کانگریس کو مقامی سطح پر بھی تقویت ملی، جب وارڈ نمبر 55 اور 47 سے تعلق رکھنے والے ترنمول کانگریس کے 10 حامیوں نے کانگریس کا دامن تھام لیا۔ اس موقع پر مقامی کانگریس رہنماؤں نے کہا کہ جس طرح راہل گاندھی بی جے پی کی ووٹ چوری کو بے نقاب کر رہے ہیں، اس سے پورے ملک کے عوام متفق ہو رہے ہیں اور یہ سمجھ رہے ہیں کہ بی جے پی انتخابات میں کس طرح دھاندلی کر کے لگاتار فتوحات حاصل کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آسنسول میں کہاں سے کون انتخاب لڑے گا، اس کا فیصلہ اعلیٰ قیادت کو مقامی کانگریس لیڈرشپ سے مشورہ کر کے طے کرنا چاہیے۔ مقامی رہنماؤں نے تمام کانگریسی کارکنان اور قائدین سے اپیل کی کہ وہ متحد ہو کر کانگریس کو مزید مضبوط بنائیں۔
اس موقع پر کانگریس رہنما پرسنجیت پُویتونڈی، شاہ عالم خان، کانگریس کونسلر ایس ایم مصطفیٰ، یوتھ ضلع صدر روی یادو سمیت متعدد کانگریسی لیڈران اور کارکنان موجود تھے۔