Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*تلنگانہ جاگروتی کی جانب سے سال 2026-27کےلئے عوامی بجٹ پیش* *تعلیم ‘صحت اور فلاحی شعبہ جات کو اولین ترجیح ۔اگادی تقریب کے دوران کے کویتا کا اظہار خیال*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

*تلنگانہ جاگروتی کی جانب سے سال 2026-27کےلئے عوامی بجٹ پیش*

*تعلیم ‘صحت اور فلاحی شعبہ جات کو اولین ترجیح ۔اگادی تقریب کے دوران کے کویتا کا اظہار خیال*

بنجارہ ہلز میں تلنگانہ جاگروتی کے مرکزی دفتر میں اگادی کے موقع پر روایتی جوش وخروش کے ساتھ تقاریب کا انعقاد عمل میںآیا۔ویدک پنڈتوں نے مذہبی رسوم انجام دیئے۔اس موقع پر کلواکنٹلہ کویتا اور انیل کے بشمول جاگروتی کے اہم قائدین اور کارکنان موجود تھے۔کے کویتا نے تلنگانہ جاگروتی کی جانب سے سال 2026-27کےلئے عوامی بجٹ پیش کیا۔انہوںنے اعلان کیاکہ جارےہ سال 2لاکھ 15ہزار 200کروڑروپئے کا عوامی بجٹ تجویز کیاگیاہے اور آئندہ سے ہرسال اگادی کے دن جاگروتی کی جانب سے عوامی بجٹ پیش کیاجائے گا۔کویتا نے کہاکہ ریاستی حکومت جہاں تقریباً3لاکھ کروڑروپئے بجٹ تخمینہ پیش کرنے جارہی ہے وہیں جاگروتی نے عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے 2.15لاکھ کروڑروپئے پرمبنی بجٹ پیش کیاہے۔کویتا نے کہاکہ حکومت کے پاس مزید 1لاکھ کروڑروپئے تک اضافی گنجائش موجود رہے گی۔جسے وہ اپنی مرضی اور صوابدید کے لحاظ سے صرف کرسکتی ہے۔جبکہ جاگروتی کا بجٹ مکمل طو رپر عوامی فلاح وبہبود اور ریاست کی ترقی کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیاگیاہے۔انہوںنے کہاکہ ےہ بجٹ عوام کی تجاویز ‘آراءاور ضروریات کی بنیاد پر تیار کیاگیاہے۔جس میں تعلیم ‘صحت اور فلاحی شعبوں کو ترجیح دی گئی ہے۔تعلیم کےلئے 30ہزا رکروڑروپئے ‘شعبہ صحت وطبابت کےلئے 25ہزار کروڑروپئے‘یونیورسٹی تعلیم کےلئے 2ہزار کروڑروپئے مختص کئے گئے ہیں۔معمرین ‘معذورین اور دیگر پنشن اسکیمات کے خصوص میں 25ہزار کروڑروپئے ‘اندرماہاﺅزنگ اسکیم کےلئے 20ہزار کروڑروپئے ‘تلنگانہ تحریک کے جہد کاروں اور شہداءکے خاندانوںکےلئے پنشن ودیگرمراعات کے خصوص میں 5ہزار کروڑروپئے مختص کئے گئے ہیں۔کویتا نے بتایاکہ اسی طرح بجٹ میں آٹو ڈرائیوروں کو سالانہ 12ہزار روپئے مالی امداد کی فراہمی کے خصوص میں 100کروڑروپئے ‘18سال کی عمر مکمل کرنے والی نوجوا ن لڑکیوں کو اسکوٹیز کی فراہمی کےلئے 5ہزار کروڑروپئے ‘کسانوں اور قول دار کسانوں کو فی ایکر اراضی پر کاشت کاری کےلئے 15ہزار روپئے سالانہ رعیتو بھروسہ امداد کے خصوص میں مجموعی طور پر35ہزار کروڑروپئے مختص کئے گئے ہیں۔راجیو یووا وکاس اسکیم کے تحت نوجوانوں کےلئے 5ہزار کروڑروپئے ‘پسماندہ طبقات کی بھلائی کےلئے 20ہزار کروڑروپئے ‘ایس سی طبقات کےلئے 18ہزار کروڑروپئے ‘ایس ٹی طبقات کےلئے 10ہزار کروڑروپئے اور اقلیتوں کی بھلائی کےلئے 5ہزار کروڑروپئے مختص کئے گئے ہیں۔کلیان لکشمی اور شادی مبارک اسکیمات کے تحت مالی امداد کے ساتھ سونے کی فراہمی کے خصوص میں 10ہزار کروڑروپئے ‘ایم ایس ایم ایز اور صنعت کاروں کےلئے مراعات کے خصوص میں 10ہزارکروڑروپئے اور فنکاروں اور پنشن اسکیم کے خصوص میں 100کروڑروپئے مختص کئے گئے ہیں۔کویتانے کہاکہ اس بجٹ کے نفاذ سے نہ صرف ریاست کو فروغ حاصل ہوگا بلکہ آمدنی کے نئے ذرائع بھی پیدا ہوںگے۔کویتا نے اگادی کے موقع پر ریاست کے عوام کو مبارکباد پیش کی اور کہاکہ نیا سال ہمارے لئے نئی امیدوں اور مثبت تبدیلیوں کا پیغام لائے۔انہوںنے جاگروتی کے قائدین اور کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار ہوکر کام انجام دیں۔تلنگانہ کی ترقی اور خوشحالی میں نمایاں کردار ادا کیاجائے۔صدرتلنگانہ جاگروتی نے کہاکہ تلنگانہ وسرزمین ہے جہاں لوگ دوسروں کی بھلائی کےلئے اپنی جان تک قربان کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں۔اسی جذبہ کو آگے بڑھاتے ہوئے عوام کی خدمت کو اپنا نصب العین اور شعار بنانا چاہئے۔انہوںنے سناتن دھرم کی عظمت اور ثقافتی روایات کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور توقع ظاہر کی کہ نیا سال تلنگانہ اور تمام تلگو عوام کےلئے خوشحالی اور کامیابی کا باعث بنے گا۔