Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*جموڑیہ کے نجی کارخانے میں افسوسناک حادثہ، مزدور کی موقع پر موت*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

جموڑیہ صنعتی حلقہ کے شیخپور واقع ایک نجی کارخانے میں منگل کی صبح ایک دردناک حادثہ پیش آیا۔ کام کے دوران پیش آئے اس حادثے میں ایک مزدور کی موت ہوگئی۔ متوفی کی شناخت جموڑیہ کے چرولیا باشندہ کیشو باؤری کے طور پر کی گئی ہے۔ حادثے کے بعد ساتھی مزدوروں نے کارخانے میں حفاظتی انتظامات کی شدید کمی کا الزام عائد کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر مناسب حفاظتی آلات اور احتیاطی تدابیر اختیار کی جاتیں تو یہ سانحہ روکا جا سکتا تھا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی متوفی کے ساتھی مزدور اور مقامی مزدور تنظیموں کے ارکان کارخانے کے مرکزی دروازے پر جمع ہوگئے اور احتجاج کرتے ہوئے مہلوک کے اہلِ خانہ کو مناسب معاوضہ اور مالی امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ کے افسران موقع پر پہنچ گئے اور حالات کو قابو میں کرنے کی کوشش کی۔