Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*جی او نمبر 190 پر فی الفور عمل آوری کا مطالبہ* *اساتذہ اور ملازمین کے مسائل حل کئے جائیں بصورت دیگر تحریک شروع کی جائے گی: کویتا*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

Oplus_16908288

*جی او نمبر 190 پر فی الفور عمل آوری کا مطالبہ*

*اساتذہ اور ملازمین کے مسائل حل کئے جائیں بصورت دیگر تحریک شروع کی جائے گی: کویتا*

سربراہ تلنگانہ رکشنا سینا  کلواکنٹلہ کویتا نے جی او نمبر 190 کے فوری نفاذ کا مطالبہ کیا اور ریاستی حکومت کو سخت انتباہ دیا کہ اگر فوری مذکورہ بالا جی او پر عمل درآمد نہیں کیا گیا تو بڑے پیمانے پر تحریک شروع کی جائے گی۔پارٹی دفتر بنجارہ ہلز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کویتا نے کہا کہ کانگریس حکومت کسی بھی اہم فیصلے کے لئے درکار حوصلہ اور سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہی ہے اور مختلف مسائل کو کمیٹیوں کے نام پر طول دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ جی او نمبر 317 سے متاثرہ ملازمین اور اساتذہ کے مسائل کے حل کے لئے کابینی سب کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس میں دامودر راج نرسمہا، سری دھر بابو اور پونم پربھاکر شامل ہیں۔ اس کمیٹی نے عبوری طور پر جی او نمبر 190 جاری کیا تاہم نو ماہ گزرنے کے باوجود اس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔کویتا نے استفسار کیا کہ آخر کس کے مفادات اور کس کے دباؤ کے تحت اس جی او کو نافذ نہیں کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملازمین سے مقامی سطح پر تبادلوں کا وعدہ کیا تھا مگر اب تک کسی ایک بھی متاثرہ ملازم کو اس کے آبائی مقام پر تعینات نہیں کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ جی او 317 سے متاثرہ افراد میں اساتذہ کی بڑی تعداد کے ساتھ ساتھ مختلف محکمہ جات کے ملازمین بھی شامل ہیں جنہیں یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ ضرورت پڑنے پر اضافی عہدوں کی تشکیل کے ذریعہ انہیں سہولت دی جائے گی، مگر اس سمت میں بھی کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔کویتا نے واضح کیا کہ جی او نمبر 190 کو فی الفور نافذ کیا جائے۔ انہوں نے ملازمین کی تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ وہ حکومت سے جواب طلب کریں، جبکہ تلنگانہ رکشنا سینا ان کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ  اساتذہ اور ملازمین کے حقوق کے تحفظ کے لئے پارٹی ہر سطح پر جدوجہد جاری رکھے گی۔آخر میں انہوں نے حکومت کو خبردار کیا کہ اگر فوری طور پر جی او نمبر 190 نافذ نہیں کیا گیا تو تلنگانہ رکشنا سینا بڑے پیمانے پر احتجاجی تحریک شروع کرے گی۔

Latest News

Related News