Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*درگاپور میں خوفناک سڑک حادثہ، تیز رفتار ٹیلر کی ٹکر سے بائک سوار شدید زخمی*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

درگاپور کے ساگر بھانگا بی ڈی او آفس موڑ کے قریب ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں ایک بائک سوار شدید طور پر زخمی ہو گیا۔ زخمی کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے اور اسے فوری طور پر درگاپور سب ڈویژنل اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق زخمی بائک سوار ضلع بیربھوم کے دوبراج پور کا باشندہ ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ ساگر بھانگا کے راستے سے گزر رہا تھا، اسی دوران پیچھے سے آنے والے ایک تیز رفتار ٹیلر نے زور دار ٹکر مار دی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ بائک سوار اچھل کر سڑک پر جا گرا اور اسے سنگین چوٹیں آئیں۔
حادثے کے فوراً بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی اور سڑک پر کچھ دیر کے لیے شدید ٹریفک جام کی صورتحال پیدا ہو گئی۔ مقامی باشندے فوری طور پر مدد کے لیے آگے آئے اور پولیس کو اطلاع دی۔ بعد ازاں پولیس اور مقامی لوگوں کے تعاون سے زخمی کو خون آلود حالت میں درگاپور سب ڈویژنل اسپتال پہنچایا گیا۔ اسپتال کے ڈاکٹروں کے مطابق زخمی کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ ادھر پولیس نے حادثے میں ملوث ٹیلر کو ضبط کرنے کی کارروائی شروع کر دی ہے اور پورے واقعے کی جانچ میں مصروف ہے۔