Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*درگاپور میں سینٹرل جی ایس ٹی محکمہ کی چھاپہ ماری، ایک کاروباری کو حراست میں لیے جانے کی اطلاع*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

درگاپور کے مختلف علاقوں میں سینٹرل جی ایس ٹی محکمہ کی جانب سے ایک ساتھ چھاپہ ماری کی کارروائیاں جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق اب تک ایک کاروباری کو حراست میں لیے جانے کی اطلاع ملی ہے۔
منگل کی شام سے سینٹرل جی ایس ٹی محکمہ کے افسران نے درگاپور کے کئی کاروباریوں کے گھروں اور دفاتر پر چھاپے مارنے شروع کیے۔ بتایا جا رہا ہے کہ سب سے پہلے بنچیتی علاقے میں بپی بادیکر کے ٹھکانوں پر کارروائی کی گئی، جس کے بعد اولڈ کورٹ موڑ پر واقع ٹرانسپورٹ کاروباری مُلائم یادو کے مکان پر بھی محکمہ کے افسران نے چھاپہ ماری کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کے دوران ٹرانسپورٹ کاروباری مُلائم یادو کو حراست میں لے لیا گیا ہے، تاہم اس سلسلے میں محکمہ کی جانب سے اب تک کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔
سینٹرل جی ایس ٹی کی اچانک چھاپہ ماری کے بعد دُرگاپور کے کاروباری حلقوں میں کھلبلی مچ گئی ہے اور پورے معاملے پر لوگوں کی نظریں جمی ہوئی ہیں۔

Latest News