Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*دوستی کا فائدہ اٹھا کر چوری! ایک ہی خاندان کے تین افراد گرفتار، مال مسروقہ برآمد*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

صنعتی شہر درگاپور میں ایک سنسنی خیز چوری کے معاملے میں پولیس نے ایک ہی خاندان کے تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار شدگان کو بعد ازاں عدالت میں پیش کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ منگل کو درگاپور کے سی-زون واقع نہرو ایونیو کے ایک کوارٹر سے سونے کے زیورات اور نقد رقم چوری ہو گئی تھی۔ اس سلسلے میں اسی رہائشی کمپلیکس کے مکین بمل مہتو اور ان کی اہلیہ نے بی-زون پولیس چوکی میں تحریری شکایت درج کرائی تھی، جس کے بعد پولیس نے فوری طور پر تفتیش شروع کی۔ تحقیقات کے دوران پولیس نے سراغ لگاتے ہوئے ترون بھنڈاری، ان کی بیوی پنکی بھنڈاری اور ان کی نابالغ بیٹی کو حراست میں لیا۔ پولیس پوچھ گچھ کے دوران تینوں نے چوری کا اعتراف کر لیا، جس کے بعد انہیں باضابطہ طور پر گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ترون بھنڈاری کی نابالغ بیٹی اور بمل مہتو کی نابالغ بیٹی آپس میں قریبی دوست ہیں۔ اسی دوستی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزمہ نے بمل مہتو کے خاندان کو واقعہ کے دن درگاپور بیراج گھومنے کے لیے راضی کیا۔ اس دوران جب گھر خالی تھا، بھنڈاری خاندان نے چوری کی واردات کو انجام دیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس واردات میں تقریباً چار لاکھ روپے مالیت کے سونے کے زیورات اور نقد رقم چوری کی گئی تھی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تمام مسروقہ سامان برآمد کر لیا ہے۔ پولیس مزید قانونی کارروائی میں مصروف ہے جبکہ اس واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کا ماحول پایا جا رہا ہے۔