Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*رانی گنج شہر میں چلائی گئی ٹرافک بیداری مہم*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

Oplus_131072

رانی گنج : کالے ہیروں کا شہر رانی گنج میں ٹرافک جام کے مسئلہ سے نبٹنے کے مقصد سے سوموار کے دن ٹرافک او سی چتتوش منڈل اور رانی گنج تھانہ انچارج امداد الحق نے مشترکہ طور پر عوام کے درمیان ٹرافک بیداری مہم چلائی ۔یہ مہم رانی گنج کے اتواری موڑ سے شروع ہوکر بڑا بازار شیو مندر روڈ تک چلائی گئی ۔اس مہم کے ذریعہ لوگوں کو ٹرافک اصول کی جانکاری دی گئی ۔اس کے ساتھ ہی فٹ پاتھ پر دکان لگانے والے دکانداروں کو سمجھا یا گیا کہ وہ لوگ اپنی دکانیں اگر اس طرح لگاءیں گے تو ٹرافک کا مسئلہ پیدا ہوگا۔ٹرافک او سی چتتوش منڈل نے بتایا کہ آج کی بیداری مہم میں لوگوں کو سمجھانے کی کوشش کی گئی کہ وہ صحیح ڈھنگ سے اپنی دکانیں لگائیں تاکہ کسی طرح کی کوئی پریشانی نہ ہو۔رانی گنج تھانہ او سی نے کچھ دکانداروں کا پیمائشی آلہ بھی اٹھا لیا۔اب دیکھنا یہ ہے کہ اس مہم کے بعد دکانداروں کا رد عمل کیا ہوتا ہے۔کیا دکانیں اسی طرح لگیں گی یا پھر کوئی راستہ نکلے گا۔