Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*روپ نارائن پور: 947 ایکڑ اراضی پر ترقیاتی منصوبوں کی اُمید*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

Oplus_16777216

روپ نارائن پور میں واقع بند پڑی ہندوستان کیبلس کی فیکٹری کی 947 ایکڑ وسیع اراضی کے حوالے سے اب نئے ترقیاتی منصوبوں کے امکانات پر غور شروع ہو گیا ہے۔ مرکزی وزارت برائے بھاری صنعت کی سرگرمیوں کے باعث یہ اُمید پیدا ہوئی ہے کہ اس اراضی پر صنعتی یا دیگر ترقیاتی منصوبے قائم ہو سکتے ہیں، جس نے مقامی لوگوں کے دل میں نئی اُمید کی کرن جگا دی ہے۔
گزشتہ چند مہینوں کے دوران یہاں مرکزی صنعتی سلامتی فورس (CISF) کے مختلف وفود تین مرتبہ معائنہ کر چکے ہیں، جب کہ منگل کے روز باراسات سے SSB (سشستر سیما بل) کی 63ویں بٹالین کے نمائندے راجیش کمار کوج نے بھی اس علاقے کا دورہ کیا۔

معائنے کے دوران راجیش کمار کوج نے ہندوستان کیبلز کے فٹبال میدان، ندی گھاٹ، چھاتی متلا، شرمک منچ سمیت کئی اہم مقامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے ذمہ دار افسر آر این اوجھا کے ساتھ تقریباً ایک گھنٹے تک تفصیلی بات چیت کی، جس میں زمین کی پیمائش، کوارٹروں، عمارتوں، کھلے میدان اور دیگر اثاثوں سے متعلق معلومات کا جائزہ لیا گیا۔ اس دوران زمین پر غیر قانونی قبضوں کا مسئلہ بھی ان کے علم میں لایا گیا۔
صحافیوں کے سوال پر راجیش کمار کوج نے کسی بھی تبصرہ سے گریز کیا۔
ہندوستان کیبلس پنرواس (بازآبادکاری) کمیٹی کے صدر سُبهاش مہاجن نے مطالبہ کیا ہے کہ اس مقام پر نئے صنعتی ادارے قائم کیے جائیں تاکہ مقامی بیروزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں اور پورے علاقے کی ہمہ جہت ترقی ممکن ہو سکے۔ ان کا یہ بھی مطالبہ تھا کہ بند فیکٹری کے سابق ملازمین کا واجب الادا بقایا فوری ادا کیا جائے اور پرانے کوارٹروں کو ان ملازمین کے اہل خانہ یا خواہشمند افراد کو لیز پر دیا جائے۔
اس حوالے سے ہندوستان کیبلز کے انچارج افسر آر این اوجھا نے بتایا کہ اب تک CISF، CRPF اور SSB سمیت تینوں مرکزی سیکیورٹی فورسز اس علاقے کا معائنہ کر چکی ہیں۔