Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*سیل آئی ایس پی کے زیرِ انتظام اسکولوں کی نجکاری کے خلاف زبردست احتجاج*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

Oplus_16908288

سیل آئی ایس پی کے زیرِ انتظام برنپور بوائز پرائمری و ہائی اسکول اور برنپور گرلز پرائمری و ہائی اسکول کو نجی ہاتھوں میں سونپنے کے عمل کے خلاف مقامی والدین اور عوام میں سخت ناراضگی پائی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ان اسکولوں کے نجکاری کے لیے ٹینڈر جاری کیے جانے کے بعد ہی والدین میں بے چینی بڑھ گئی ہے۔ اس فیصلے کی مخالفت میں وارڈ نمبر 78 کے ترنمول کانگریس کونسلر اور ریاستی سطح کے ٹیچر لیڈر اشوک رودرا نے دو روز قبل پریس کانفرنس کر کے انتباہ دیا تھا کہ اگر فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو زبردست عوامی تحریک شروع کی جائے گی۔ اسی سلسلے میں سوموار کے روز دو بورو چیئرمینوں، ترنمول کونسلروں اور بڑی تعداد میں مقامی خواتین و مردوں نے ٹنل گیٹ سے احتجاجی ریلی نکالی جو آئی ایس پی کے ڈائریکٹر اِنچارج کے دفتر تک پہنچی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں تختیاں لیے اسکولوں کی نجکاری کے خلاف نعرے بازی کی۔ بعد ازاں کونسلر اشوک رودرا کی قیادت میں ایک نمائندہ وفد نے آئی ایس پی کے سی جی ایم اِنچارج (ایچ آر) یو پی سنگھ کو میمورنڈم پیش کیا، جس میں اسکولوں کو نجی ہاتھوں میں دینے کے فیصلے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔ وفد نے خبردار کیا کہ اگر اس سلسلے میں جلد کوئی مثبت اقدام نہیں کیا گیا تو مسلسل احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔ اس موقع پر دو بورو چیئرمین شِوانند باؤری، ڈاکٹر دیباسش سرکار، کونسلر اشوک رودرا، سونا گپتا، کہکشاں ریاض، گرمیت سنگھ، راکیش شرما، دلیپ اورانگ سمیت بڑی تعداد میں مقامی خواتین و مرد موجود تھے۔