Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*فیروز خان ایف کے کو ایسٹرن ریلوے کا خط موصول، آسن سول کورٹ مور ریلوے کراسنگ پر جلد فلائی اوور بنایا جائے گا*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

Oplus_131072

آسنسول : بین الاقوامی سماجی کارکن اور انڈو یو جی کامرس اینڈ سوشل کونسل کے چیئرمین فیروز خان ایف کے نے بتایا کہ یہ آسنسول صنعتی علاقے اور آس پاس کے عوام کے لیے بہت بڑی خوشخبری ہے کہ گورائی روڈ پر آسنسول کورٹ کے قریب آسنسول کورٹ موڑ ریلوے کراسنگ پر جلد ہی فلائی اوور تعمیر کیا جائے گا۔

فیروز خان ایف کے نے چند ماہ قبل ریلوے وزیر شری اشونی ویشنو کو ایک سرکاری خط لکھ کر درخواست کی تھی کہ آسنسول کورٹ موڑ ریلوے کراسنگ کے پاس فلائی اوور بنایا جائے، کیونکہ یہاں روزانہ ٹرینوں کی آمد و رفت کے وقت ریلوے پھاٹک بند ہونے کی وجہ سے شدید ٹریفک جام ہو جاتا ہے۔ اس کی وجہ سے اسکول جانے والے بچوں کے ساتھ ساتھ عام لوگ، دفاتر، عدالت اور دیگر ضروری کاموں میں تاخیر کا شکار ہو جاتے ہیں، اور ان کے معمولات پر منفی اثر پڑتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اسپتال جانے والی ایمبولینس اور دیگر ایمرجنسی سروسز بھی متاثر ہوتی ہیں، جبکہ تاجروں کو بھی بھاری نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ یہاں پر اکثر طویل ٹریفک جام رہتا ہے۔ یہ آسنسول کا ایک مرکزی سڑک ہے جہاں سے متعدد اسکول، عدالت، آسنسول ڈسٹرکٹ اسپتال اور مختلف دفاتر اور بینک منسلک ہیں۔

فیروز خان ایف کے کو ایسٹرن ریلوے کے دفتر سے ایک سرکاری خط موصول ہوا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ آسنسول برن پور کے درمیان آسنسول کورٹ موڑ ریلوے کراسنگ، لیول کراسنگ 162 پر سڑک کے اوپر پل (فلائی اوور) بنانے کے منصوبے کو منظوری دے دی گئی ہے۔ اس کے لیے ریلوے اور ریاستی حکومت کا مشترکہ معائنہ بھی مکمل ہو چکا ہے۔ یہ فلائی اوور ریلوے اور ریاستی حکومت مشترکہ بنیاد پر بنائیں گے۔ ریلوے اپنے حصے کا کام کرے گا اور ریاستی حکومت اپنے حصے کا۔

فیروز خان ایف کے نے بتایا کہ اس خبر سے آسنسول صنعتی علاقے اور آس پاس کے عوام میں خوشی کا ماحول ہے، کیونکہ فلائی اوور بننے سے ٹریفک جام اور عوام کی متعدد مشکلات کا حل نکلے گا۔
آسنسول کے لوگوں نے فیروز خان ایف کے کی خوب تعریف کی کہ وہ ہمیشہ عوامی بھلائی اور سہولتوں کے لیے پیش پیش رہتے ہیں اور عوام کی آواز بلند کرتے رہتے ہیں۔