آسنسول: بین الاقوامی شہرت یافتہ سماجی کارکن اور ایف کے گروپ کے چیئرمین فیروز خان ایف کے کو ’’جسٹس اینڈ رائٹس کمیٹی‘‘ کے مغربی بنگال کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔ وہ طویل عرصے سے ملک بھر میں زمینی سطح پر سماجی خدمت انجام دیتے آ رہے ہیں۔ قانونی، انسانی حقوق اور سماجی بہبود کے میدان میں ان کی خدمات اور سماجی و عدالتی مسائل سے دوچار افراد کی عملی مدد کو مدنظر رکھتے ہوئے اس قومی سطح کی تنظیم نے انہیں یہ اعزاز عطا کیا ہے۔
فیروز خان ایف کے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ’’جسٹس اینڈ رائٹس کمیٹی‘‘ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس بڑے عہدے پر فائز کر کے ان پر اعتماد کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس بھروسے کو برقرار رکھتے ہوئے معاشرے میں انصاف اور حقوق کے فروغ کے لیے سرگرم عمل رہیں گے اور ان لوگوں تک پہنچیں گے جو انصاف اور اپنے جائز حقوق سے محروم ہیں۔
ان کی اس تقرری پر صنعتی شہر اور اطراف میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور عوام کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے





















