آسنسول درگاپور پولیس کمشنریٹ کی جانب سے “فیرے پاوا” نامی ایک مہم مسلسل چلائی جا رہی ہے، جس کا مقصد کھوئے یا چوری شدہ موبائل فونز کو ان کے اصل مالکان کو واپس کرنا ہے۔ اسی مہم کے تحت کل رانی گنج تھانے میں 35 افراد کو ان کے کھوئے یا چوری شدہ موبائل واپس کیے گئے۔
اس موقع پر رانی گنج تھانے کے انچارج وکاس دت نے کہا کہ آسنسول درگاپور پولیس کمشنریٹ کی جانب سے وہ لوگ جن کے موبائل گم ہو جاتے ہیں یا چوری ہو جاتے ہیں، انہیں واپس دلانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ اسی کے تحت آج 35 لوگوں کو ان کے موبائل واپس کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان میں سے بہت سے موبائل فونز بیرونی ریاستوں میں چلے گئے تھے، لیکن پولیس کی مستعدی سے انہیں برآمد کیا گیا اور آج ان کے اصل مالکان کو لوٹا دیا گیا۔








Post Views: 160








