Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*مداربنی کولیری کے کانکنی کوارٹر سے کانکن کی لاش برآمد*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ایسٹرن کول فیلڈز لمیٹڈ (ECL) کے مداربنی کولیری کانکنی کوارٹر علاقے میں جمعہ کے روز ایک کانکن کی لاش برآمد ہونے سے سنسنی پھیل گئی۔ پولیس کے مطابق لاش کو کوارٹر کے بیت الخلا سے پھندا لگا ہوا حالت میں برآمد کیا گیا۔
متوفی کی شناخت 38 سالہ کیلاش چودھری کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ اپنی بیوی اور 12 سالہ بیٹی کے ساتھ کانکنی کوارٹر میں مقیم تھے۔ اہل خانہ کے مطابق کیلاش چودھری کچھ دنوں سے جسمانی بیماری میں مبتلا تھے اور دوا علاج چل رہا تھا۔
جمعہ کی صبح حسب معمول وہ جاگنے کے بعد چائے پی کر بیت الخلا گئے لیکن کافی دیر تک واپس نہ لوٹے۔ اندر سے دروازہ بند ہونے اور آواز نہ ملنے پر بیوی کو شک ہوا۔ شور مچانے پر پڑوسی بھی آ گئے اور دروازہ توڑنے پر اندر کیلاش چودھری کی لاش پھندے سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی دُرگاپور فریدپور تھانے کی پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال روانہ کیا۔ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔