Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*مسلم ویلفیئر سوسائٹی رحمت نگر برن پور کا تیسواں مفت بینائی جانچ کیمپ کا انعقادکیا گیا*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

Oplus_131074

سالہائے گذشتہ کی طرح امسال بھی مسلم ویلفیئر سوسائٹی، رحمت نگر برن پور کے زیر اہتمام مفت بینائی جانچ کیمپ سوسائٹی دفتر کے کیمپس میں اتوار کے دن کا انعقاد ہوا۔جس میں کل 321افراد نے اپنے آنکھوں کی جانچ کرائی۔ جانچ کے بعد 177افرادموتیا بند کے مریض پائے گئے۔ ان تمام افراد کا مفت آپریشن آسنسول کے پونار درسٹی آئی اینڈ جنرل اسپتال میں کیا جائے گا۔ سوسائٹی کے منیجر محمد نور عالم قاسمی نے بتایا کہ مسلم ویلفیئر سوسائٹی جمعتہ علماء ہند کے اغراض و مقاصدکے

تحت اپنے کاموں کو انجام دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 1976میں جمعتہ علماء ہندکا صوبائی اجلاس سر زمین آسنسول میں منعقد ہوا تھا۔اسی اجلاس کے بعد طئے ہوا کہ اقتصادی طور پر کچھ کام کیا جائے۔اس میں یہ خاکہ تیار ہوا کہ مسلم فنڈ کے نام سے ایک ادارہ قائم کیا جائے اور جون1976میں مسلم فنڈ کا رجسٹریشن ہوا۔اس ادارے کا مقصد ہے کہ مسلمانوں کے پیسے کو بچانا اور ضرورت کے موقع پربلا سود قرض دینا۔یہ سلسلہ قیام کے بعد سے ابتک جاری و ساری ہے۔انہوں نے کہا کہ اسی محلے کے ڈاکٹر میں سلیم صاحب نے مفت بینائی جانچ کی رہنمائی کی۔ اس وقت ادارہ کے صدر حاجی عبداللہ صاحب مرحوم تھے۔بینائی جانچ کا یہ سلسلہ اسی وقت سے شروع ہوااور اب تک کامیابی سے جاری ہے۔ یہ تیسواں آئی چیک اپ کیمپ ہے۔اس کیمپ میں سوسائٹی کے سکریٹری محمد طلہٰ خان، کمیٹی ممبران میں ماہر حسین، رضی احمد خان، نثار احمد خان، محمد اسمعیل، محمد الیاس اور محمد شمیم کے علاوہ سوسائٹیو مسلم فنڈ کے اراکین موجودرہے۔