Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*ندی میں نہاتے ہوئے نوجوان کی دردناک موت، علاقہ غمزدہ*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

Oplus_16777216

درگا پور تھانہ حدود میں واقع واریا علاقے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک نوجوان، دامودر ندی میں نہاتے ہوئے ڈوب کر ہلاک ہو گیا۔ متوفی نوجوان کی شناخت راہول ساؤ (عمر 21 سال) کے طور پر ہوئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق، راہول، جو دورگا پور کے واریا کا باشندہ تھا، اتوار کی دوپہر اپنے دوستوں کے ساتھ دامودر ندی میں نہانے گیا تھا۔ چونکہ اُسے تیرنا نہیں آتا تھا، اس لیے وہ پانی کی گہرائی میں چلا گیا اور ڈوب گیا۔ کافی تلاش کے بعد شام کے وقت راہول کی لاش برآمد کی گئی اور فوری طور پر اُسے درگا پور سب ڈویژنل اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔
اس افسوسناک واقعے کے بعد پورے علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سوموار کے روز راہول کی لاش کا اسپتال میں پوسٹ مارٹم کیا گیا۔
راہول کی اچانک موت نے اہلِ خانہ، دوستوں اور محلے والوں کو شدید صدمے سے دوچار کر دیا ہے۔