آسنسول کارپوریشن کے وارڈ 28 میں کےٹی روڈ(مولانا ابوالکلام آزاد روڈ)کے کنارے آریہ پراتھمک ودیالیہ کے نام سے واقع سرکاری پرائمری اسکول مسلم اپنی جگہ پر موجود ہے۔میڈیا کے لوگوں کواس اسکول کا معائنہ کراتے ہوئے وارڈ 28 کے ترنمول کانگریس صدر تبریز عالم بابو اور ترنمول یوتھ رہنما ارباز ہاشم نے جانکاری دی۔ ان لوگوں نے بتایا کہ بھاجپا رہنما کرشنا پرشاد نے گزشتہ دنوں ایک پریس کانفرنس میں اس بات کا اعلان کیا تھا کہ وارڈ 28 کے اسکول کو بند کردیا گیا ہے جہاں پر زیر تعلیم 51 بچوں کا تعلیمی مستقبل اندھیرے میں ڈوب گیا ہے ۔جںکہ سچائی آپ کے سامنے ہے یہ اسکول اپنی پرانی جگہ پر پرانی حالت میں قائم ودائم ہے۔لہذا کرشنا پرشاد جی کو چاہئے کہ اپنے گرگوں کی غلط جانکاری کی پہلے تصدیق کرلیں پھر میڈیا کو کوئی بیان دیں۔ان دونوں رہنماؤں نے یہ بھی بتایا کہ کرشنا پرشاد کے بیان کے سامنے آتے ہی اسی دن آسنسول کارپوریشن کے ڈپٹی مئیر سید وسیم الحق نے اس کی تردید کردی تھی۔ آج اس کی تفصیلی جانکاری دیتے ہوئے تبریز بابو اور ارباز نے بتایا کہ دراصل یہ اسکول ایک کرایہ کےکھپڑہ پوس مکان میں واقع ہے جس کے تین کمرے سڑک کی ایک جانب اور ایک کمرہ سڑک کی دوسری جانب واقع ہے۔دوسری جانب کے ایک کمرہ والا کلاس روم کے مالک مکان اسے توڑ کر پختہ مکان تعمیر کررہے ہیں ۔تعمیر مکمل ہونے کے بعد ایک کمرہ دوبارہ کلاس روم کے لئے دئیے جانے کا وعدہ بھی ہے ۔ سردست اس کلاس روم کے لئے وہیں بغل میں ایک عارضی کمرہ کا انتظام کردیا گیا ہے جہاں باضابطہ طریقے سے طلبہ کی پڑھائی جارہی ہے۔ دونوں رہنماؤں کا یہ بھی کہنا ہے کہ چونکہ اس علاقے میں کوئی سرکاری زمین خالی نہیں ہے ورنہ ماں ، ماٹی،مانش حکومت اور ریاستی وزیر مولائے گھٹک دوسرے سرکاری پرائمری اسکولوں کی طرح اس اسکول کی تعمیر وترقی کے لئے عملی قدم اٹھاتے مگر پھر بھی ہم لوگ اس کی کوشش میں لگے ہیں۔










