Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*پانڈیشور میں ترنمول کی عظیم الشان انتخابی ریلی، رچنا بنرجی کی موجودگی سے جوش و خروش عروج پر*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

Oplus_16908288

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے پیش نظر پانڈیشور اسمبلی حلقہ میں سیاسی سرگرمیاں تیزی سے بڑھ گئی ہیں۔ اسی سلسلے میں سنیچر کے روز کیندرا ہاٹھ تلا علاقے میں ترنمول کانگریس امیدوار نریندر ناتھ چکرورتی کی حمایت میں ایک عظیم الشان عوامی جلسہ منعقد کیا گیا، جس میں مقبول اداکارہ اور رکن پارلیمان رچنا بنرجی بطور خاص شریک ہوئیں۔ رچنا بنرجی کی ایک جھلک دیکھنے اور ان کی تقریر سننے کے لیے جلسہ گاہ میں ہزاروں حامیوں کا ہجوم امڈ آیا۔ خاص طور پر خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت نے جلسہ کو مزید نمایاں بنا دیا۔ اداکارہ کے اسٹیج پر پہنچتے ہی کارکنوں میں زبردست جوش و خروش دیکھا گیا اور پورا میدان “دیدی” کے حق میں نعروں سے گونج اٹھا۔ اپنے خطاب میں رچنا بنرجی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے ہاتھ مضبوط کریں اور ترنمول امیدوار نریندر ناتھ چکرورتی کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں۔ وہیں امیدوار نریندر ناتھ چکرورتی نے عوام کی اس بے مثال حمایت پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ پانڈیشور کے لوگوں کا یہ جم غفیر ریاستی حکومت کے ترقیاتی کاموں اور فلاحی اسکیموں پر ان کے مضبوط اعتماد کا ثبوت ہے۔
ترنمول کانگریس کے اس طاقت کے مظاہرے نے انتخابی مقابلے کو مزید دلچسپ اور مؤثر بنا دیا ہے۔ جلسہ کے دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے اور بھاری بھیڑ کو قابو میں رکھنے کے لیے پولیس فورس پوری طرح مستعد نظر آئی۔

Latest News