Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*پٹاخہ پھوڑنے کے معاملے پر دو گروپ آپس میں بھڑ گئے، پانچ افراد شدید زخمی*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

آسنسول نارتھ تھانے کے تحت آنے والے دکھن دھدکا علاقے میں اتوار کی دیر شام پٹاخہ پھوڑنے کے معاملے نے سنگین رخ اختیار کر لیا۔ اطلاع کے مطابق معمولی تنازع پر دو گروپوں میں زبردست مارپیٹ ہوئی جس میں پانچ افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو بہتر علاج کے لئے آسنسول ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
شدید زخمی اوما دیوی کا الزام ہے کہ ان کے گھر کے باہر کھڑی گاڑی کے نیچے ایک پڑوسی بچہ پٹاخہ پھوڑ رہا تھا۔ اوما دیوی کے شوہر نے بچے کو منع کیا تو بچہ کی ماں موقع پر پہنچ گئی اور گالی گلوج کرنے لگی۔ اس دوران اوما دیوی بھی موقع پر آئیں اور تحمل سے بات کرنے کی کوشش کی، لیکن معاملہ بڑھتا ہی گیا۔ اوما دیوی اپنی بیمار ماں کو اسپتال لے گئیں، مگر اسی دوران پڑوسی خاتون نے کچھ نوجوانوں کو بلاکر اوما دیوی کے شوہر کی بے رحمی سے پٹائی کر دی۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر اوما دیوی اور ان کے بیٹے موقع پر پہنچے اور وجہ پوچھنے لگے تو دوبارہ نوجوانوں کو بلا کر اوما دیوی، ستیش کمار، وکاس سنگھ، آکاش سنگھ اور روی کمار کی لاٹھی ڈنڈوں سے جم کر پٹائی کی گئی۔ اس مارپیٹ میں سبھی بری طرح زخمی ہوگئے۔
اوما دیوی نے الزام لگایا ہے کہ تقریباً 20 افراد اس واقعے میں ملوث تھے۔ انہوں نے آسنسول نارتھ تھانے میں تحریری شکایت درج کرائی ہے اور سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
ان کے مطابق مارپیٹ کرنے والوں میں سنتوش بٹو، سورج، شبھم، کرن، میرا، مانسی پون، منیش، منوج یادو، سروچ، مہاویر، راکیش، مکیش اور رشی سمیت دیگر کئی افراد شامل ہیں۔
فی الحال ملزموں کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے، جس کے بعد ہی حقیقت سامنے آئے گی کہ آخرکار اس جھگڑے کی اصل وجہ کیا تھی اور اس میں قصوروار کون ہیں۔