Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*پچھم بردوان: یادگار کھاد تحریک کے موقع پر ریلی اور نکڑ سبھا*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

آج یوتھ لیگ پچھم بردوان کی پکار پر شیر گڑھ پوسٹ آفس موڑ میں ایک شاندار ریلی اور نکڑ سبھا کا انعقاد کیا گیا۔ یہ پروگرام تاریخی کھاد آندولن کی یاد میں رکھا گیا تھا۔ جلسے کی صدارت یوتھ لیگ پچھم بردوان کے صدر سعید رضا نے کی۔
اپنے خطاب میں سعید رضا نے کہا کہ آج پورا آسنسول شہر خوف و ہراس کے سائے میں جی رہا ہے۔ ہر ہفتے کہیں نہ کہیں قتل اور لوٹ کی وارداتیں پیش آ رہی ہیں۔ کبھی چینا کُوڑی میں گولیاں چلتی ہیں، تو کبھی جاوید باری جیسے بے گناہوں کا قتل عام ہو جاتا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پولیس مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے اور عام شہری اپنی جان و مال کے تحفظ کے لیے فکرمند ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج عوام صرف بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف ہی نہیں بلکہ قاتلوں کو سزا دلانے اور سڑکوں کی مرمت جیسے عوامی مسائل کے حل کے لیے بھی سڑکوں پر اترنے پر مجبور ہیں۔ اسی سلسلے میں آج مختلف مقامات پر عوام نے سڑک جام تحریک چلا کر اپنی ناراضگی ظاہر کی۔
جلسے میں شریک نوجوانوں اور مقامی شہریوں نے حکومت اور انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا کہ عوامی مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے، ورنہ یوتھ لیگ کی تحریک اور تیز ہو گی۔