Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

چاندی پور خواتین فٹبال ایسوسی ایشن کا 15واں سالانہ جشن اور ایوارڈ تقسیم پروگرام منعقد*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

*چاندی پور 30 نومبر:چانْدی پور خواتین فٹبال ایسوسی ایشن کا پندرہواں سالانہ جشن، ایوارڈ تقسیم اور اعزازی تقریب اتوار کے روز چانْدی پور پے واقع ڈی آر ڈی او آڈیٹوریم میں ایسوسی ایشن کے مشیر صادق علی خان اور چیف کوچ ایم پی باپی کی قیادت میں منعقد ہوئی۔اس موقع پر گزشتہ مارچ میں کینُدوجھر میں منعقدہ “خیلو انڈیا فٹبال لیگ” میں 17 سال سے کم عمر لڑکیوں کی کیٹیگری میں چیمپیئن بننے والی کھلاڑیوں کو خصوصی اعزاز اور مبارکباد پیش کی گئی۔تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر PXE کے ڈائریکٹر اور معروف سائنسداں سوبودھ کمار نائک موجود رہے۔ انہوں نے کامیاب کھلاڑیوں کی کارکردگی کی ستائش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کی دعا کی۔

اس کے علاوہ اڈیشا فٹبال ایسوسی ایشن (FAO) کے نائب صدر محمد شاہد جبار، پدم لوچن لینکا، کٹک کی نِیتا فٹبال اکیڈمی کے سیکریٹری ارون پریجا، مشہور اڈیا رائٹر انجلی پنڈا، فقیر موہن یونیورسٹی کی اسسٹنٹ پروفیسر محترمہ سمِرتی پاڈھی، اور معروف باڈی بلڈر ترون چٹرجی سمیت متعدد معزز شخصیات نے بحیثیت مہمان شرکت کی اور فٹبال کھلاڑیوں کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے مزید کامیابیوں کی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔تقریب میں 2011 سے 2025 کے درمیان قومی سطح کے مختلف ٹورنامنٹس میں حصہ لینے والی اس ایسوسی ایشن کی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ فاونڈر ممبر، کوچز، سینئیر ممبران، معاونین اور ضلع و ریاست کے ممتاز کھلاڑیوں اور ٹرینرز کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔تقریب کی نظامت اور سالانہ رپورٹ پیش کرنے کے فرائض آلوک مہانتی نے انجام دی اور آخر میں مہمانوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔اس پروگرام کی کامیابی میں چھوٹرائے مارانڈی، ابھِیوُدے داس، جینتی پربھا سامل، کویتا کر، بھارتی داس، شوکت علی، اور شیخ سورج سمیت دیگر ممبران نے اہم کردار ادا کیا۔بالاسور سے عظیم بالیسری کی رپورٹ۔