Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

ڈکیتی کی منصوبہ بندی ناکام

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

*ڈکیتی کی منصوبہ بندی ناکام، رانی گنج میں دو شرپسند گرفتار، تین فرار*

 رانی گنج کے بلّبھ پور پھانڑی علاقہ میں ڈکیتی کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے دو شرپسند پولیس کے ہتھے چڑھ گئے، جبکہ ان کے ساتھ موجود تین ساتھی ندی کے راستے سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واقعہ دامودر ندی کے سرحدی علاقے میں پیش آیا۔ اطلاعات کے مطابق بلّبھ پور علاقہ کے قریب دامودر ندی کے کنارے چند افراد رات کے وقت مبینہ طور پر ڈکیتی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ اس کی خفیہ اطلاع ملتے ہی پولیس حرکت میں آگئی۔ بلّبھ پور پھانڑی کے انچارج پرتھو پرتیم چکرورتی خصوصی ٹیم کے ساتھ فوری طور پر موقع پر پہنچے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔
پولیس کو دیکھ کر تین ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دامودر ندی پار کرکے فرار ہو گئے، تاہم دو افراد کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار شدگان کے قبضے سے لوہے کی راڈ، لاٹھیاں اور رسّی برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے ابتدائی اندازے کے مطابق یہ گروہ سڑک پر چھنتائی یا اسی نوعیت کی واردات انجام دینے کی نیت سے جمع ہوا تھا، لیکن بروقت کارروائی کے سبب کسی بڑے حادثے سے علاقہ مکین محفوظ رہے۔ گرفتار شدگان کی شناخت 25 سالہ بادشاہ شیخ اور 20 سالہ جاہد شیخ کے طور پر ہوئی ہے، جو بلّبھ پور رگھوناتھ چک کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق دونوں کے خلاف پہلے بھی چوری اور چھنتائی کے کئی مقدمات درج ہیں۔ سنیچر کے روز رانی گنج پولیس نے دونوں ملزمان کو آسنسول ضلع عدالت میں پیش کیا اور مزید تفتیش کے لیے پولیس ریمانڈ کی درخواست دی۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف بی این ایس کی دفعات 310(4) اور 310(5) اے کے تحت مقدمہ درج کر کے فرار ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔