درگاپور کے ڈی ایس پی ٹاؤن شپ میں خوفناک آگ لگنے سے افراتفری کا ماحول قائم ہوگیا- یہ واقعہ کنشک روڈ پر تالہ بند 1/126 نمبر کوارٹر میں سوموار کی صبح پیش آیا۔ پڑوسیوں نے گھر کے اندر سے دھوئیں کو نکلتے ہوئے دیکھا اور فوراً آ کر اطلاع دی۔ فائر بریگیڈ کی ایک انجن آ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کیا۔ پولیس بھی موقع پر پہنچی۔ چند گھنٹوں کی محنت کے بعد آخرکار آگ پر قابو پا لیا گیا۔
پڑوسی سومن گھوشال نے بتایا کہ یہ کوارٹر گروپد سین گپتا کے نام پر ہے۔ ان کے دو بیٹے باہر کام کرتے ہیں اور کافی عرصے سے یہ کوارٹر بند پڑا تھا۔ سومن گھوشال نے کہا کہ آگ لگنے کی وجہ نہیں بتا سکتا۔ اگر گھر کے اندر گیس سلنڈر ہوتا تو پھٹ کر یہ واقعہ بہت زیادہ خطرناک ہو سکتا تھا۔ چونکہ گھر بند تھا، اس لیے فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کو باہر سے آگ بجھانے میں کافی مشکل پیش آئی۔





Post Views: 140










