Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*ڈینگو سے بچاؤ کی مہم کیلئے 26 کروڑ روپے کی منظوری گھر گھر سروے دسمبر تک جاری رہے گا*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ریاست میں ڈینگو کی روک تھام کیلئے بڑے پیمانے پر گھر گھر سروے مہم جاری ہے۔ یہ مہم مئی 2025 سے شروع ہوئی تھی اور دسمبر تک چلائی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے ریاستی حکومت نے چھبیس کروڑ روپے کی منظوری دی ہے۔

سٹاٹ اربن ڈیولپمنٹ ایجنسی (سوڈا) نے ڈینگو سروے کو مؤثر بنانے کیلئے عارضی بنیادوں پر بڑی تعداد میں افرادی قوت تعینات کی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق:

*سینتیس ہزار سات سو بیس

<span;><span;>* فیلڈ ورکرس گھر گھر جاکر سروے کا کام کر رہے ہیں۔

چار ہزار دو سو اکاون سپروائزرز ان کی نگرانی پر مامور ہیں۔

آٹھ سو نوّے ڈیٹا انٹری آپریٹرز جمع شدہ معلومات کو رپورٹ کی صورت میں تیار کر رہے ہیں۔

ریاست کی تمام شہری بلدیاتی حدود میں اس سروے کے ذریعے مچھر کی افزائش گاہوں کی نشاندہی، پانی کے ذخائر کی جانچ اور احتیاطی اقدامات کی تلقین کی جارہی ہے۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ سروے مکمل ہونے کے بعد ڈینگو کنٹرول کے سلسلے میں اگلے مرحلے کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

Latest News