Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*کانگریس حکومت میں آٹو ڈرائیورس کی زندگیوں کے ساتھ کھلواڑ* *آر ٹی سی کے تحت الیکٹرک آٹوز چلانے کا فیصلہ فی الفور واپس لیا جائے* *جی او 263 کی تنسیخ کا مطالبہ۔ اندرا پارک پر ٹی آر ٹی یو کا دھرنا*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

*کانگریس حکومت میں آٹو ڈرائیورس کی زندگیوں کے ساتھ کھلواڑ*

*آر ٹی سی کے تحت الیکٹرک آٹوز چلانے کا فیصلہ فی الفور واپس لیا جائے*

*جی او 263 کی تنسیخ کا مطالبہ۔ اندرا پارک پر ٹی آر ٹی یو کا دھرنا*

تلنگانہ رکشنا سینا کے مزدور شعبہ تلنگانہ رکشنا ٹریڈ یونین (ٹی آر ٹی یو) سے وابستہ آٹو ورکرس یونین کے قائدین نے کہا کہ آٹو ڈرائیورس سے محاذ آرائی کرنے والی کسی بھی حکومت کا اقتدار میں برقرار رہنے کا ریکارڈ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آر ٹی سی کے تحت الیکٹرک آٹو چلانے کا فیصلہ آٹو ڈرائیورس کی زندگیوں کو شدید متاثر کرے گا۔ اس تجویز کو فوری طور پر واپس لینے اور آٹو ڈرائیورس کے ساتھ ناانصافی پر مبنی جی او 263 کو منسوخ کرنے کے مطالبہ پر آج اندرا پارک دھرنا چوک میں ٹی آر ٹی یو سے وابستہ آٹو ڈرائیورس کی یونین کی جانب سے مہادھرنا منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر 20 آٹو ڈرائیورس نے بھوک ہڑتال کی۔ احتجاجی قائدین نے انتباہ دیا کہ حکومت نے آٹو ڈرائیوروں کے روزگار اور معاش پر ضرب لگائی تو اسے ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔آٹو ڈرائیوروں سے محاذ آرائی کی تو انجام اچھا نہیں ہوگا۔ٹی آر ایس کے سینئر قائد روپ سنگھ نے الزام عائد کیا کہ ریونت ریڈی حکومت  آٹو ڈرائیوروں کی زندگیوں سے کھلواڑ کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مفت بس سروس کے نام پر حکومت نے آٹو ڈرائیوروں کے روزگار کو متاثر کیا، اس کے باوجود وہ حکومت پر بوجھ بنے بغیر اپنی روزی خود کما رہے ہیں۔ ایسے حالات میں آر ٹی سی کے تحت الیکٹرک آٹو چلانے کا فیصلہ آٹو ڈرائیوروں کے لئے مزید مشکلات پیدا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ آٹو ڈرائیوروں سے محاذ آرائی کرنے والی کسی بھی حکومت کا انجام اچھا نہیں ہوا اور ریونت حکومت کا بھی برا حشر ہوگا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ الیکٹرک آٹو چلانے کا فیصلہ فوری طور پر واپس نہ لیا گیا تو آٹو ڈرائیورس کانگریس حکومت کے خلاف شدید احتجاج کریں گے۔آٹو ڈرائیوروں کے ساتھ ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ٹی آر ایس کے سینئر قائد اور سابق وزیر بی جناردھن نے خبردار کیا کہ ریاست بھر میں تقریباً 5 لاکھ آٹو ڈرائیورس ہیں اور ان کے ساتھ کسی بھی قسم کی ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آر ٹی سی کے تحت الیکٹرک آٹو چلانے کا فیصلہ مناسب نہیں ہے۔ حکومت آٹو ڈرائیوروں کے لئے بھلے کوئی سہولت فراہم نہ کرے لیکن ان کے روزگار کو نقصان پہنچانے والے اقدامات فوری طور پر واپس لے۔ٹی آر ایس کے سینئر قائدین آر وی آر  پرساد اور نریش پرجاپتی نے آٹو ڈرائیوروں کے لئے نقصان دہ جی او 263 کو فوری طور پر منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف جاری اس جدوجہد میں تمام آٹو ڈرائیورس متحد ہوکر لڑیں۔پروگرام میں ٹی آر ایس ریاستی خواتین شعبہ کی صدر پی منوجا گوڑ، ویرنّا کے علاوہ آٹو یونین کے قائدین ایم اے سلیم، نذیرالدین، مہیندر نائک، سری دھر، شیوا پرساد، عبدالغنی، ٹی آر ٹی یو کے قائدین اور بڑی تعداد میں آٹو ڈرائیوروں نے شرکت کی۔

Latest News

Related News