Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*کلواکنٹلہ کویتا ’’راجدھانی رن بھیری‘‘ کا بگل بجائیں گی* *جی ایچ ایم سی، سائبرآباد اور ملکاجگری کارپوریشنس انتخابات کے پیش نظر اہم اجلاس* *میاں پور کے نارائن گارڈنس میں جمعہ کو سہ پہر 3 بجے اہتمام*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

*کلواکنٹلہ کویتا  ’’راجدھانی رن بھیری‘‘ کا بگل بجائیں گی*

*جی ایچ ایم سی، سائبرآباد اور ملکاجگری کارپوریشنس انتخابات کے پیش نظر اہم اجلاس*

*میاں پور کے نارائن گارڈنس میں جمعہ کو سہ پہر 3 بجے اہتمام*

*حیدرآباد:* تلنگانہ رکشنا سینا کی سربراہ کلواکنٹلہ کویتا گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کے علاوہ سائبرآباد اور ملکاجگری کارپوریشنوں کے انتخابات کو پیش نظر رکھتے ہوئے 23 اکٹوبر جمعہ کو ’’راجدھانی رن بھیری‘‘ کے عنوان سے اہم اجلاس منعقد کریں گی۔ یہ اجلاس میاں پور کے نارائن گارڈنس میں سہ پہر 3 بجے منعقد ہوگا۔
تینوں کارپوریشنوں کے انتخابات کے خصوص میں  کویتا اہم پارٹی قائدین کو انتخابی حکمتِ عملی کے حوالے سے رہنمائی فراہم کریں گی۔ ریاستی دارالحکومت میں پارٹی کی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرنے کے مقصد سے کویتا انتخابی منصوبہ بندی کو حتمی شکل دینے پر توجہ مرکوز کریں گی۔

واضح رہے کہ کویتا پہلے ہی گریٹر حیدرآباد کے حدود میں واقع اسمبلی حلقوں کے انچارجس اور اہم پارٹی قائدین کے ساتھ اجلاس منعقد کرچکی ہیں۔ اب جمعہ کو ہونے والے اجلاس کے لئے پارٹی کے اہم قائدین کو مدعو کیا گیا ہے۔

توقع ہے کہ اجلاس میں تینوں کارپوریشنوں کے 300 ڈویژنوں میں امیدواروں کو میدان میں اتارنے اور انتخابی ایجنڈے کے تعین سے متعلق اہم فیصلوں پر وضاحت کی جائے گی۔ اس اجلاس کو آئندہ بلدی انتخابات کے لئے تلنگانہ رکشنا سینا کی تیاریوں کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

Latest News