Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*کولکاتا سے دہلی جانے والے کنٹینر میں لگی آگ، پولیس اور فائر بریگیڈ نے بروقت قابو پایا*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

Oplus_16908288

آسنسول شمالی تھانہ علاقے میں آج صبح، جُوبلی موڑ کے قریب، کولکاتا سے دہلی جانے والے ایک کنٹینر میں اچانک آگ لگ گئی، جس سے علاقے میں افرا تفری مچ گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کے عملے نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔
کنٹینر کے ڈرائیور نے بتایا کہ وہ کولکاتا سے مال لوڈ کر کے دہلی جا رہا تھا۔ کنٹینر میں کمپیوٹر کے پرانے پرزے اور دیگر مصنوعات موجود تھیں۔ تقریباً 20 کلومیٹر پہلے اسے محسوس ہوا کہ گاڑی سے دھواں نکل رہا ہے۔ بعد ازاں جُوبلی موڑ کے قریب پولیس گاڑی دیکھ کر اس نے اپنی گاڑی روک کر آگ کی اطلاع دی۔
پولیس اور فائر بریگیڈ کے عملے نے بروقت کارروائی کر کے آگ کو قابو میں کر لیا۔ آگ لگنے کی اصل وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ وقت پر قابو پانے کی وجہ سے کوئی بڑا حادثہ ٹل گیا۔

Latest News