Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*کے کویتا اور وشاردھن مہاراج کی بھوک ہڑتال ختم* *ریٹائرڈ جج جسٹس ایشوریا نے لیمو پانی پلایا۔ تمام متاثرین کو انصاف کی فراہمی تک جدوجہد کا عزم*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

*کے کویتا اور وشاردھن مہاراج کی بھوک ہڑتال ختم*

*ریٹائرڈ جج جسٹس ایشوریا نے لیمو پانی پلایا۔ تمام متاثرین کو انصاف کی فراہمی تک جدوجہد کا عزم*

حیدرآباد / کھمم: کھمم ضلع کے ویلوگمٹلا متاثرین کو اسی مقام پر امکنہ پلاٹس اور نئے مکانات فراہم کرنے کے مطالبہ پر کے کویتا و دیگر کی جاری بھوک ہڑتال چہارشنبہ کی شام ختم کردی گئی۔ تلنگانہ جاگروتی کی صدر کلواکنٹلہ کویتا اور دھرم سماج پارٹی کے صدر وشاردھن مہاراج کو ریٹائرڈ جج جسٹس ایشوریا نے سوماجی گوڑہ پریس کلب میں لیمو پانی پلا کر بھوک ہڑتال ختم کروائی۔تفصیلات کے مطابق پیر کے روز کھمم میں ویلوگمٹلا متاثرین کے ساتھ مل کر کویتا اور وشاردھن مہاراج نے بڑے پیمانے پر احتجاجی دھرنا منظم کیا تھا، جس میں متاثرین نے اپنے مکانات کے انہدام کے خلاف شدید ناراضگی ظاہر کی۔ اسی روز رات کو دونوں قائدین نے متاثرین کے ساتھ امبیڈکر بھون میں غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال شروع کردی۔
منگل کی صبح پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کویتا، وشاردھن مہاراج اور دیگر احتجاجی قائدین کو گرفتار کرلیا۔ بعد ازاں کویتا نے حیدرآباد میں تلنگانہ جاگروتی کے مرکزی دفتر میں جبکہ وشاردھن مہاراج نے ڈی ایس پی دفتر میں اپنی بھوک ہڑتال جاری رکھی۔بعد ازاں حکومت کی جانب سے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی جس میں ویلوگمٹلا میں جن خاندانوں کے مکانات منہدم کئے گئے تھے انہیں ہی اسی اراضی کا مالک قرار دیتے ہوئے ٹوکن جاری کئے گئے۔ اس اعلان کے بعد کویتا اور وشاردھن مہاراج نے اپنی بھوک ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔اس موقع پر دونوں قائدین نے واضح کیا کہ ویلوگمٹلا کے باقی متاثرین کو بھی مکمل انصاف دلانے تک ان کی جدوجہد جاری رہے گی اور وہ متاثرہ خاندانوں کے حقوق کیلئے اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔