Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*گرام پنچایت کی زمین پر سروجنک شادی گھر کا قیام وقت کی اہم ضرورت: اے آئی ایم ایف ڈی*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

*گرام پنچایت کی زمین پر سروجنک شادی گھر کا قیام وقت کی اہم ضرورت: اے آئی ایم ایف ڈی*

*آل انڈیا ماٸنا ریٹیز فورم فار ڈیموکریسی نے نائب وزیرِ اعلیٰ کو مکتوب ارسال کیا*

لکھنؤ: (پریس ریلیز) آل انڈیا مائناریٹیز فورم فار ڈیموکریسی (اے آئی ایم ایف ڈی) نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں غریب اور متوسط طبقے کے لیے شادی جیسے اہم سماجی فریضے کی ادائیگی ایک سنگین مسئلہ بنتی جا رہی ہے۔ مہنگے پرائیویٹ شادی ہال اور بڑھتے ہوئے اخراجات نے عام آدمی، خصوصاً اقلیتی اور کمزور طبقات کو شدید دباؤ میں مبتلا کر رکھا ہے۔


فورم کے سکریٹری، نشر و اشاعت ابوشحمہ انصاری نے اس سلسلے میں ایک اہم تجویز پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ گرام پنچایت، نگر پنچایت اور نگر نکائے کی سرکاری زمین پر مستقل عوامی شادی/کمیونٹی ہال تعمیر کیے جائیں، تاکہ غریب اور معاشی طور پر کمزور خاندانوں کو اپنی سماجی تقریبات باعزت طریقے سے انجام دینے میں سہولت حاصل ہو سکے۔
اسی ضمن میں آل انڈیا مائناریٹیز فورم فار ڈیموکریسی کے قومی صدر ڈاکٹر عمار رضوی نے اتر پردیش کے نائب وزیرِ اعلیٰ کیشو پرساد موریہ کو مکتوب ارسال کرتے ہوئے فورم کے سکریٹری ابوشحمہ انصاری کی اس تجویز کی جانب توجہ دلائی ہے۔ اپنے مکتوب میں انہوں نے کہا ہے کہ گرامی و شہری علاقوں میں آبادی میں مسلسل اضافہ اور زمین کی محدود دستیابی کے باعث غریب و کمزور طبقات کو شادی بیاہ اور دیگر سماجی تقریبات کے انعقاد میں شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
مکتوب میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر ہر گرام پنچایت، نگر پنچایت اور نگر نکائے کی سرکاری زمین پر مستقل عوامی شادی یا کمیونٹی ہال تعمیر کرا دیے جائیں تو یہ نہ صرف عوامی فلاح کا اہم قدم ہوگا بلکہ حکومت کے اصول “سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سب کا وشواس” کو بھی عملی شکل دے گا اور سماج میں ایک مثبت پیغام جائے گا۔
فورم نے خبر کے ذریعے ضلع انتظامیہ اور پنچایت راج محکمہ کے افسران سے اپیل کی ہے کہ گرام پنچایت کی خالی یا غیر استعمال شدہ زمینوں کی نشاندہی کر کے وہاں سروجنک شادی گھر کے قیام کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں اور اس مقصد کے لیے مناسب بجٹ اور انتظامی منظوری بھی فراہم کی جائے۔
جاری کردہ:
ابوشحمہ انصاری
سکریٹری، نشر و اشاعت
آل انڈیا مائناریٹیز فورم فار ڈیموکریسی (اے آئی ایم ایف ڈی)
سعادت گنج، بارہ بنکی