Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*ہیرا پور تھانہ پولس نے 5 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کیا*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

Oplus_131072

ہیرا پور تھانہ پولس نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوءے 5 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر ضبط کرلیا ہے‌۔ یہی نہیں معاملہ میں ملوث ایک شخص کو بھی گرفتار کیا ہے۔سوموار کے دن ہیرا پور تھانہ احاطہ میں ایک پریس کانفرنس منعقد کر کے اس کی جانکاری دی گءی۔اے سی پی اسپتا دتہ نے ذراءع ابلاغ کے نماءندوں سے بات کرتے ہوءے کہا کہ ایک موٹر سائیکل کی چوری کی جانچ کے دوران پولس نے مزید 4 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کی۔پولس نے بتایا کہ گزشتہ 7 جنوری کو آسنسول جنوبی تھانہ کے تحت بینی مادھو نگر علاقہ کے رہنے والے کلیان دا کی موٹر سائیکل لوک ناتھ مندر کے سامنے کے غاءب ہوگءی تھی۔16 جنوری کو تحریری شکایت درج ہونے کے بعد پولس حرکت میں آءی۔جانچ کی ذمہ داری ایس آءی تاپس گھوش کو سونپی گءی۔معاملہ کی جانچ کے دوران پولس کو پتہ چلا کہ آسنسول شمالی تھانہ پولس نے باءیک چوری کے الزام میں سبرشیل گھوش عرف امیت کو گرفتار کیا ہے اور آسنسول جیل میں قید ہے۔باءیک چوری کے سلسلے سے سراغ حاصل کرنے کے لیے پولس آسنسول جیل پہنچی اور امیت سے تفتیش کی ۔اسے جیل سے ہی گرفتار کر اس کی نشاندھی پر ایک موٹر ساءیکل سمیت 4 مسروقہ باءیک کا پتہ چلا۔پولس نے ویگن علاقہ کے ایک سنسان مقام سے تمام مسروقہ باءیک برآمد کر اپنی تحویل میں لے لیا۔اسپتا دتہ نے بتایا کہ چوری کی گءی گاڑیاں بغیر کسی کاغذات کے کم داموں میں فروخت کر دی جاتی ہیں۔