آسنسول مارواڑی مہیلا سمیتی کی جانب سے آج یک روزہ سمر کیمپ کا انعقاد آسنسول کلب میں کیا گیا۔اس سمر کیمپ میں کل 60 بچوں اور بچیوں کے درمیان سوئمنگ، شجر کاری، کارخانے کی سیر و تفریح کے علاوہ دیگر کئی تفریحی پروگرام سے لطف اندوز کرائے جائیں گے۔ پروگرام کا آغاز فیتہ کاٹ کر کیا گیا بعد اذاں کھیل کود شروع کیا گیا۔ اس موقعے پر تنظیم کی صدر نیدھی اگروال، سکریٹری ریکھا گڑیوال،خازن رنجنا اگروال، پروگرام کنوینر گنجن اگروال، پونم گوئل، سنیہا، ریشمی اگروال،رچنا ماکھریا،چتلیکھا ماکھریا، مدھو ڈمریوال،نرملا گٹگٹیا، سلکی مسکرا، روشنی جالان، وندنا اگروال وغیرہ موجود رہے۔
Post Views: 170








