ڈیسر گڑھ: آسنسول میونسپل کارپوریشن وارڈ نمبر 59 کے کاؤنسلر محمد ذاکر حسین کی جانب سے اتوار کے دن ڈیسر گڑھ میں واقع شیر شاہ بابا کے مزار شریف پر بڑے ہی عقیدت و احترام کے ساتھ چادر پوشی اور پکنک کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں آسنسول کارپوریشن کے ڈپٹی میئر وسیم الحق ، اقرا پبلک اسکول کے بانی حاجی محمد اسلام خان، محمد بدرالدین خان ، ڈاکٹر علاؤالدین، محمد صلاح الدین، ترنمول کانگریس رہنما قربان علی، جاوید اقبال، گڈو، حاجی ارشد علی ، ابو قرنین کے علاوہ تقریباً پندرہ سو مقامی حضرات نے پکنک اور قوالی کا لطف اٹھایا۔
Post Views: 174