جموڑیہ 21 اگست : آسنسول میونسپل کارپوریشن کے تحت وارڈ نمبر 6 میں آج ضمنی انتخاب شروع ہو چکا ہے ۔ مذکورہ انتخاب کے لئے انتظامیہ نے پختہ انتظامات کیے ہیں ۔ ہر بوتھ میں سی سی ٹی وی کیمرے سے نگرانی کی جا رہی ہے ۔ تقریباً دس ہزار ووٹرس 14 بوتھ میں ووٹ دیں گے۔ اس انتخاب میں دو سیکٹر افسر اور آبزرور تعینات کیے گئے ہیں ۔ اس انتخاب میں کل 6 امیدوار میدان میں ہیں ۔ ترنمول کانگریس سے بدھان اپادھیائے ، سی پی ایم سے سبھاش منڈل ، کانگریس سے سومناتھ چٹرجی، بی جی پی سے کردیا چکرورتی شامل ہیں ۔ واضح ہو کہ وارڈ نمبر 6 کے کونسلر کے استعفیٰ کیے بعد یہ سیٹ خالی ہوئی تھی ۔ ویسے آسنسول کے میئر بدھان اپادھیائے کو 6 ماہ کے درمیان کسی بھی وارڈ سے انتخاب جیت کر آنا ضروری تھا ۔ اس لئے سیٹ خالی ہوتے ہی میئر بدھان اپادھیائے کو ترنمول کانگریس نے اپنا امیدوار بناکر انتخابی دنگل میں اتارا ہے ۔ اب دیکھنا ہے کہ 24 اگست کو ووٹوں کی گنتی کے بعد کس جیت اور کس کی ہار ہوتی ہے ۔














