Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*آسنسول میں پی ایچ ای ٹھیکہ ملازمین کا احتجاج، دو ماہ سے تنخواہ باقی*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

پچھم بردوان ضلع کے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (پی ایچ ای) محکمہ کے ٹھیکہ پر کام کرنے والے ملازمین نے جمعرات کے روز آسنسول واقع پی ایچ ای دفتر کے سامنے زبردست احتجاج کیا۔ یہ مظاہرہ آل بنگال ترنمول پی ایچ ای کانٹریکٹ ورکرز یونین، پچھم بردوان ضلع کمیٹی کے بینر تلے منعقد کیا گیا۔ ملازمین کا الزام ہے کہ گزشتہ دو ماہ سے پمپ آپریٹر اور والو آپریٹرز کی تنخواہیں ادا نہیں کی گئی ہیں۔ بارہا گزارش کے باوجود نہ تو ٹھیکیدار نے ادائیگی کی اور نہ ہی محکمہ نے کوئی ٹھوس قدم اٹھایا۔ اس رویے سے ملازمین میں شدید ناراضگی پائی جاتی ہے۔ احتجاج کے دوران یونین رہنماؤں نے خبردار کیا کہ اگر جلد ہی بقایا تنخواہیں جاری نہ کی گئیں تو وہ غیر معینہ مدت کے احتجاجی مظاہرے کا آغاز کریں گے، جس سے پورے ضلع میں پانی کی سپلائی متاثر ہوسکتی ہے۔ ملازمین نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ انہیں ٹھیکیدار کے ماتحت سے ہٹا کر براہِ راست پی ایچ ای محکمہ کے تحت لایا جائے تاکہ تنخواہ میں تاخیر جیسی پریشانی ختم ہوسکے۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی ڈیوٹی چوبیس گھنٹے کی ہوتی ہے جس کا کوئی مقررہ وقت نہیں، جس سے ان کے خاندانی اور جسمانی حالات پر منفی اثر پڑ رہا ہے۔ایک مظاہرین نے کہا،
“ہم دن رات لوگوں کو پانی کی فراہمی یقینی بناتے ہیں، مگر دو ماہ سے ہمیں ایک پیسہ بھی نہیں ملا۔ ہمارے بچوں کی پڑھائی اور گھریلو اخراجات متاثر ہو رہے ہیں، اب ہم خاموش نہیں رہیں گے۔”
دوسری جانب یونین نمائندوں نے پی ایچ ای محکمہ کے اعلیٰ عہدیداروں کو ایک عرضداشت بھی سونپی اور جلد از جلد مسئلے کے حل کا مطالبہ کیا۔