



آسنسول 2 اگست : آسنسول میونسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر 6میں ضمنی انتخاب کے لیے میئر بدھان اپادھیائے نے ترنمول کانگریس امیدوار ، بی جے پی سے شری دیپ چکرورتی،سی پی ایم کے شبھاسیش منڈل اور کانگریس کے سومناتھ چٹرجی نے بھی آج پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ واضح ہوکہ پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 3اگست ہے ۔4اگست کو اسکورٹنی اور 6اگست نام واپس لینے کی آخری تاریخ طے ہے۔ آیندہ 21اگست کو الیکشن ہونا ہے۔ آسنسول کارپوریشن کا 6نمبر وارڈ جموڑیہ اسمبلی حلقہ کے تحت بینالی علاقہ میں آتا ہے۔ تمام بڑی سیاسی جماعتوں کے امیدواروں نے اپنی اپنی جیت کا دعویٰ کیا ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ انتخابی نتیجہ آنے پر کس کی شہہ اور کس کی مات ہوتی ہے ۔





Post Views: 215




