آسنسول کلب کاانتخاب 2024 تمام ترقیاس آرائیوں کے درمیان مکمل ہوا۔ووٹوں کی گنتی رات مکمل ہونے کے بعد امرجیت سنگھ بھرارا صدر اور سوبھن نرائن باسو سکریٹری منتخب ہوئے۔امرجیت سنگھ آسنسول کلب کے صدر کی حیثیت سے 39 ووٹوں سے کامیاب ہوئے۔انہیں کل 347ووٹ ملے۔دوسری طرف انکے حریف سومناتھ بسوال کو کل 308ووٹ ہی ملے۔ سوبھن نرائن باسو 479 ووٹ حاصل کئے جبکہ انکے حریف لکشور پانڈے صرف 176ووٹ ہی حاصل کرپائے۔منیش بگاڑیا عرف بٹو نائب صدر بنائے گئے۔انہیں 374ووٹ ملے۔انکے خلاف کھڑے ہونے والے ڈاکٹر روی کانت کو 281ووٹ ملے۔مرلی لال اگروال کو خازن بنایا گیا۔انہوں نے 348ووٹ حاصل کیا۔انکے مخالف میں کھڑے راکیش گویال عرف چنٹو کو 293ووٹ ملے۔آسنسول کلب کے ایکزیکیٹیو کمیٹی کے ممبر کے طور پر منیشااگروال،ویویک کھیتان،امنگ اگروال،پیوش داروکا،راج کمارلال،ابھیشیک گوپالکا،رمیش گنتی،مکیش اگروال،انکت اگروال اور مانس مجمدار منتخب کئے گئے۔


















