Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*آسنسول کے اوشا گرام علاقے میں ڈکیتی، پولس میں شکایت درج،تفتیش شروع*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

  1. *آسنسول 13جون : آسنسول میں ان دنوں چوری، ڈکیتی کی وارداتیں شباب پر ہیں ۔ آسنسول درگا پور پولس کمشنریٹ کی پولس بھی لگاتار ان وارداتوں پر نکیل کسنے میں لگی ہوئی ہے جس میں کامیابی بھی مل رہی ہے ۔ گذشتہ رات آسنسول جنوبی تھانہ کے اوشا گرام علاقے کا باشندہ رتن یادو کے گھر میں ہتھیار کے ساتھ چند نا معلوم کر شر پسندوں نے لوٹ پاٹ مچایی اور رتن کے ساتھ ما پیٹ بھی کی۔ رتن سے ملی جانکاری کے مطابق اتوار کی دیر رات کسی کے دروازہ کھٹکھٹانے کی آواز ملی تو اس نے جیسے ہی دروازہ کھولا دیگر چار شر پسند اندر داخل ہو گئے ۔ کمرے میں رکھے الماری سے نقدی اور سونے چاندی کے زیورات اٹھا کر فرار ہوگئے۔ رتن یادو نے اس معاملے کی شکایت آسنسول جنوبی تھانہ میں درج کرائی ہے ۔ پولس معاملے کی چھان بین میں جث گیی ہے* ۔