Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*آسنسول کے پائل ملٹی پلازہ میں ہوٹل پائل اِن کا افتتاح*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

آسنسول:آسنسول ریلوے اسٹیشن کے قریب وسیع وعریض ہوٹل پائل اِن، دیس پر دیس ریسٹورنٹ اور بینکوئٹ ہال کا افتتاح اتوار کے دن عمل میں آیا۔ تھری اسٹار ہوٹل میں جدید ٹکنا لوجی سے مزین سہولتیں دستیاب ہیں۔ اس کے ساتھ یہاں ایک ورزش گاہ کا بھی افتتاح کیا گیا۔ واضح ہوکہ ریلوے کے ذریعہ الاؤٹ کی گئی زمین پر پائل پیس فاؤنڈیشن نے لیز پر لے کر ہوٹل تعمیر کیا ہے۔ افتتاح سیدامتیاز علی کی والدہ شمع پروین نے کیا۔ اس موقع پر بہار کے سابق وزیر مالیات عبدالباری صدیقی، اے ڈی آر ایم آشیش بھاردواج، آسنسول کارپوریشن کے چیئر مین امر ناتھ چٹرجی، رانی گنج اسمبلی حلقہ کے سابق ایم ایل اے سہراب علی، کانسلر نر گس بانو، پائل گروپ کے چیئر مین سید امتیاز علی، سیداظہر الدین، سید تسلیم، ڈپٹی میئر وسیم الحق،نیشنل رائفلایسو سی ایشن کے نائب صدر وی کے دلل، ایس بی ایف سی آئی کے جنرل سکریٹری جگدیش بگاڈی، آسنسول چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے جنرل سکریٹری ونود گپتا، صدر گوری شنکر اگروال ودیگر موجود رہے۔ سید امتیاز اورسید دانش نے مشترکہ طور پر بتایا کہ یہاں پر بیڈروم ٹریس میں اوپن اسکائی لانچ میں بنایا گیا۔ آسنسول میں ایسی سہولت لوگوں کو دستیاب کرائی گئی ہے جو اس سے قبل کہیں نہیں ملی ہے۔ اتوار کے دن ہی پائل اِن ڈاٹ کام نام سے ایک ویب سائٹ کا بھی افتتاح عمل میں آیا۔ اس کے علا وہ دیگر کو آپریٹ ویب سائٹ سے بھی اس کی بکنگ ہوگی۔ علاوہ ازیں آسنسول اسٹیشن میں آنے والے مسافروں کو اگر کچھ دیر کے لیے یہاں قیام کر نے ضروت پڑی تو ان کے لیے الگ سے ریٹ لیے جائیں گے۔یہاں جو جم کھو لا گیا ہے اس میں ماہانہ، سالانہ، سہ ماہی کے حساب سے فیس لینے کی بات کہی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہوٹل میں آنے والے مسافروں کو بہترین سہولت فراہم کرانا ہی ان کی اولین ترجیح ہے۔ہوٹل کے قریب ہی پائل کیئر کے نام سے ایک دوا دکان بھی کھولی جائے گی جہاں ڈاکٹروں بھی موجود رہیں گے۔مال جب کھل جائے گا تو یہاں اے ٹی ایم سمیت دیگر سہولتیں مہیا کرائی جائیں گی۔مال بھی جلد کھلنے کی بات انہوں نے کہی۔