Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*آسنسول ہپّی اسپورٹنگ کلب نے شیربنگال کپ پرجمایا قبضہ*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

آسنسول : پچھم بردوان ترنمول اسپورٹس سیل اور شیربنگال ہوٹل کےاشتراک سے ہونے والے شیربنگال کپ 2023پرقبضہ جمایا جس کافائنل جمعہ کی دیرشام درگاپور میں کھیلا گیا.واضح ہوکہ اس فٹبال مقابلے میں 8شہر کی 8ٹیموں کاانتخاب کیا گیا تھا.آسنسول شہر کی نمائندگی ہپی اسپورٹنگ کلب نے کی اوردوسری ٹیموں کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئےفائنل تک پہنچی. فائنل میں آسنسول کے ہپی اسپورٹنگ کلب کامقابلہ کولکاتہ کے نیروپم فرینڈس کلب کےساتھ ہوا.بالاخر ہپی اسپورٹنگ کلب چمپئین شپ کا خطاب حاصل کیا.ونر ٹیم کو 60ہزارروپئے نقد اور ٹرافی سے نوازہ گیا جبکہ رنر ٹیم کو 40ہزارروپئے اور ٹرافی سے نوازہ گیا.اس فٹبال فائنل کے مہمان خصوصی بین الاقوامی فٹبالر اور ترنمول کانگریس کے رکن پارلیامنٹ پرسون بنرجی رہے.ہپی اسپورٹنگ کلب کے چمپئین ہونے کے بعد اسے مبارکباد دینے والوں میں تبریزعالم بابو,الحاج شکیل احمد,ارباز ہاشم,مشتاق منا,محمد شمیم ودیگر کے نام قابل ذکر ہیں.