Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*آٹو اسٹینڈ سے قریشی محلہ پل تک خستہ حال سڑک کی ہوگی مرمت* *ڈپٹی مئیر نے کدال چلاکر مرمت کا کیا اغاز،29 لاکھ روپئے مختص*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

آسنسول کارپوریشن کے ڈپٹی مئیر سید وسیم الحق اور وارڈ نمبر 24کی کونسلر فنصبی عالیہ نے اتوار کے دن شمالی آسنسول کے اوکے روڈ آٹو اسٹینڈ سے لے کر قریشی محلہ پل کی بہت ہی خستہ حال سڑک کی مرمت کے کام کا آغاز کیا۔مغربی بنگال الیکشن کی تاریخ کا اعلان سے ٹھیک چند گھنٹے قبل ایک لمبے عرصے سے اس بہت ہی خستہ حال سڑک کی مرمتی کام آغاز سے مقامی لوگوں اور عام راہ گیروں کے چہروں پر خوشی کی لہر دیکھی جارہی ہے۔ ڈپٹی مئیر سید وسیم الحق نے بتایا کہ شکر ہے کہ مقامی لوگوں کا اس حددرجہ خراب سڑک کی تعمیر کادیرینہ مطالبہ پورا کئے جانے کا وقت آگیا ہے اور آسنسول کارپوریشن کے ذریعہ 28,97,291 روپئے کی لاگت سے اس سڑک کی مرمت کے کام کاآغاز کیاجارہا ہے۔موصوف نے بتایا کہ آسنسول اوکے روڈ آٹو اسٹینڈ سے چھپریاموڑ ہوتے ہوئے این آر آر روڈ چاندماری موڑ کے راستے قریشی محلہ پل تک کی لمبی سڑک کی مرمت کی جائے گی۔واضح ہوکہ دوسرے تمام راستوں کی مرمت ہوچکی ہے مگر یہ پورا راستہ جو ان معنوں میں خاص ہے کیونکہ اس راستےکو ریلپار کی ایک بڑی آبادی بازار اور اسٹیشن جانے کےساتھ کئی سرکاری وغیر سرکاری اسکولوں کے طلباء وطالبات اپنے اپنے اسکول آنے جانے کےلئے اسی راستے کااستعمال کرتے ہیں۔اس کے کنارے مسجد اور مندرکے علاؤہ بےشمار دکانیں واقع ہیں۔ چاندماری موڑ سے لے کر قریشی محلہ پل تک کا علاقہ تو ایک مینی بازار کی صورت اختیار کرچکاہے جہاں صبح سے شام نہیں بلکہ رات تک بڑی تعداد میں صارفین خرید وفروخت کیاکرتے ہیں۔تہوراوں کے موسم میں اس سڑک کی چہل پہل بہت بڑھ جاتی ہے مگر یہ راستہ اپنی بدحالی پر چپکے چپکے آنسو بہاتا رہتا ہے ۔ ایک تو یہ راستہ پہلے ہی سے خراب تھا مگر درمیان میں پائپ لائن کاکام ہونے کی وجہ کر اس خاص راستے کی حالت بدسے بدتر ہوچکی تھی۔ اب اس کی مرمت کی شروعات سے یقینی طور پر ہرکس وناکس کی پریشانی دور ہو جانے کی امید جتائی جارہی ہے ۔