اکھڑا 26 اگست : اکھڑا میں ہتھیار کے ساتھ سبھاش دھیبر نامی ایک شخص کو پولس نے گرفتار کرلیا ۔جمعرات کی رات گرفتار کرکے جمعہ کے دن درگاپور محکمہ عدالت میں پیش کیا گیا ۔منگل کے دن اکھڑا گرام کے آنند موڑ کے شمشان علاقے سے پولس نے ہری سادھن گھوش اور تپن باوری کو گرفتار کیا تھا ۔ان لوگوں کے پاس سے بھی آتشی ہتھیار ضبط کیاگیاتھا ۔اس کے دو دن کے بعد پھر آکھڑا گرام سے سبھاش دھیبر نامی اس شخص کی ایک سات ایم ایم کاپستول،چار راؤنڈ کارتوس اور دو میگزین کے ساتھ گرفتاری ہوئی ہے ۔ان دونوں واقعات کے بعد مقامی لوگوں میں خوف کاماحول پیدا ہوگیا ہے ۔بدمعاش کس مقصد سے ہتھیاروں کے ساتھ علاقے میں گھوم رہا تھا پولس اسکی جانچ پڑتال میں جٹی ہے۔






Post Views: 208










