برن پور : صنعتی شہر برن پور کے رحمت نگر باشندہ سماجی کارکن، ہر فرد کے دکھ درد میں شامل ہونے والا شخص ، مخلص دوست نسیم خان اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ جانکاری کے مطابق تین روز قبل رات کے وقت ان کی طبعیت اچانک خراب ہوگئی ۔ انہیں فوراً درگا پور کے ایک نجی اسپتال میں بھارتی کرایا گیا جہاں تین دنوں تک زندگی اور موت کے درمیان رشہ کشی چلتی رہی۔ آخر کار جمعہ کی شام زندگی ہار گئی اور نسیم خان ہمیشہ ہمیشہ کے لئے اپنے مالک حقیقی سے جا ملے۔ان کی موت کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پورے شہر میں پھیل گئی ۔ان کی آخری دیدار کے لئے انکے گھر پر مرد و خواتین کا جم غفیر اکٹھا ہوگیا۔آج یعنی سنیچر بعد نماز ظہر جنازے کی نماز کے بعد رحمت نگر قبرستان میں تدفین ہوگی۔ نسیم خان کی اچانک موت سے اہل خانہ کے ساتھ دوست واحباب خصوصی طور پر رانی گنج کے سابق ایم ایل اے و نسیم خان کو اپنے قریب رکھنے والے سہراب علی غم سے نڈھال ہیں۔















