Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*آیندہ 14اکتوبر سے سہ روزہ دیباشیش گھٹک تایکوانڈو چیمپئن شپ کا آغاز*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

آسنسول کے بودھا میں واقع دیا نند ودیالہ میں آیندہ 14اکتوبر سے 16اکتوبر تک سہ روزہ چوتھے اوپن دیباشیش گھٹک تایکوانڈو چیمپئن شپ 2022کا انعقاد ہونے جارہا ہے۔اس مقابلہ میں ملک بھر سے آئے تایکوانڈو کھلاڑی حصہ لیں گے۔کورین تایکوانڈو ایسو سی ایشن آف انڈیا کے ذریعہ مقابلہ کا انعقاد کیا جاءے گا۔ چیمپئن شپ کا آغاز آسنسول کے ایم پی شتروگن سنہا کریں گے۔ایسی جانکاری ملی ہے۔انکے ساتھ ممکنہ طور پر ریاست مغربی بنگال کے وزیر قانون ملاءے گھٹک،آریہ سماج کے زیر نگرانی تینوں اسکولوں کے سکریٹری اور جگدیش کیڈیا مہمان خصوصی کے طور پر موجود رہیں گے۔کورین تایکوانڈو ایسو سی ایشن آف انڈیا کے پریسیڈنٹ و آسنسول میونسپل کارپوریشن کے نامزد ڈپٹی میئر ابھجیت گھٹک کی نگرانی میں منعقدہ اس مقابلہ میں آسنسول کارپوریشن کے میئر بدھان‌ اپادھیائے، چیرمین امر ناتھ چٹرجی،جموڑیا اسمبلی حلقہ کے ایم‌ایل اے ہرے رام‌سنگھ،اے ڈی ڈی کے چیئرمین و رانی گنج اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے تاپش بنرجی،ایسو سی ایشن کے نائب صدر و آسنسول کارپوریشن کے ایم‌ایم‌ آئی سی گروداس چٹرجی،سکریٹری اتپل سنہا اور انمیس داس بھی موجود رہیں گے۔مقابلہ ٹورنامنٹ کے ڈایریکٹر سنیل ٹھاکر کی نگرانی میں ہوگا۔وہ خود ایک تھائی ڈین بلیک بیلٹ ہیں۔

Latest News

Related News