رانی گنج : میزلس اور روبیلا بیماریوں کی روک تھام کے لیے آیندہ 9 جنوری سے 16 فروری تک پوری ریاست میں ریاستی حفظان صحت محکمہ کی جانب سے ایک مہم چلاءی جاءے گی۔اس کے تحت 9 ماہ سے 15 سال تک کے بچوں کو ان دو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ٹیکہ لگائے جائیں گے۔اسے لے کر ریاستی سرکار کی جانب سے جنگی پیمانے پر تیاری شروع کر دی گئی ہے۔اسی سلسلے کی کڑی کے طور پر منگل کے دن رانی گنج پائمری ہیلتھ سنٹر میں ایک اہم میٹنگ ہوئی ۔میٹمگ میں رانی گنج کے آر ایم پی ڈاکٹروں کو بھی مدعو کیا گیا۔رانی گنج بلاک کے محکمہ صحت کے افسر ارشاد خان نے جانکاری دیتے ہوءے کہا کہ ریاستی سرکار آیندہ 9 جنوری سے 16 فروری تک میزلس اور روبیلا جیسی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے مہمچلانے والی ہے۔انہوں نے اس کی جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں بیماریاں چھوٹے بچے اور حلہ خواتین کو متاثر کر سکتی ہیں۔اس سے بچاؤ کے لیے ٹیکہ لگا یا جانا انتہائی ضروری ہے۔مذکورہ ایام میں مختلف طبی مراکز میں منعقدہ کیمپ کے ذریعہ مہمچلاءی جائے گی۔ذرائع ابلاغ کے نمایندوں کو جانکاری دیتے ہوئے ایک آر ایمپی ڈاکٹر وکاش راوت نے کہا کہ کورونا وبا کے دور میں آر ایم پی ڈاکٹروں نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر لوگوں کی خدمت کی تھی اسی کو یاد کرتے ہوئے آج ڈاکٹر ارشاد خان نے انلوگوں سے اسمہم میں اہم کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔انہوں نےبتایا کہ یہ ایک ایسی مہم جسے کامیاببنانے کے لیے علاج و معالجہ سے وابستہ ہر ایک فرد کو اپنی پوری طاقت جھونکنی ہوگی۔










