برن پور28جولائی (آسنسول دستک نیوز): بزم ِ ادب دھرم پور کے زیر اہتمام استاد شاعر مرحوم عظیم الدین عظیم کی یاد میں ایک شاندار مشاعرے کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے وارڈ نمبر98کی کونسلر کہکشاں ریاض کے علاوہ سرپرست ِ مشاعرہ رب نواز خان، کنوینر مشاعرہ شکیل احمد موجود رہے۔
مشاعرے کی صدارت معروف شاعر شاہد برن پوری فرمائے اور نظامت کے فرائض معروف شاعر و ناظم یاسین ثاقب نے بحسن وخوبی انجام دئیے۔ مشاعرے کا آغاز مہمان خصوصی کہکشاں ریاض کی تقریر سے ہوا۔ انہوں نے عظیم الدین عظیم مرحوم کے سلسلے سے کہا کہ حاجی عظیم الدین عظیم اپنے نام کی طرح شاعری میں بھی عظیم رہے۔انہوں نے کئی نوجوانوں کے ہاتھوں میں قلم تھما کر شاعری کا درس دیا۔ ان سے جو بھی ملنے کے لئے جاتا تووہ اپنی دعاؤں سے اسے ضرور نوازتے۔ میری کامیابی بھی ان کی دعاؤں سے ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج بہت خوشی ہو رہی ہے کہ دھرم پور کے چند نوجوانوں نے ان کی یاد میں مشاعرے کا انعقاد کر کے ایک بہترین خراج پیش کیا ہے۔ انہوں نے مشاعرے کے منتظمین کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی اس طرح کے ادبی تقریب کے انعقاد میں ان لوگوں کے ساتھ رہیں گی۔بعد ازاں دھرم پور جامع مسجد کے سکریٹری محمد رضوان خان نے بھی مرحوم عظیم الدین عظیم کے سلسلے سے اپنے تاثرات میں کہا کہ وہ ایک اچھے شاعر کے علاوہ ایک اچھے گارجین بھی تھے۔ مذکورہ مشاعرے میں استاد شاعر شاہین الہ آبادی، وقیع منظر، مرشد دھرمپوری، عالم انجم، شبانہ افروز، خورشید ادیب،پرویز عالم قاسمی، شکیل احمد، آفرین زارا، ساحل ربان، افتخار عظیم، امتیاز احمد اور نشاط احمد دیوانہ نے اپنے تازہ کلام سنا کر سامعین کا دل جیت لیا۔ پروگرام کو کامیاب بنانے والوں میں اراکین بزم ادب کی فہرست میں شامل رب نواز خان، سید ابوالفتح، مرشد عالم، ضیاء الدین،اشرف ندیم، سید عادل، سید امتیاز، افتخار پنٹو، عمران خان، سید مدثر،تاجدار احمد، تنویر ملک، امتیاز خان، امتیاز احمد، افتخار عظیم، شکیل احمد، ساحل ربان، کمال احمد اور سعید خان کے نام شامل ہیں۔معتبر سامعین میں معروف وکیل محمد جہانگیر ملک، سید محمد افروز،سید محمد تنویر، ریاض راجو، سابق کونسلر ظفر علی خان کے علاوہ کافی تعداد میں مقامی افراد موجود رہے۔