Dastak Jo Pahunchey Har Ghar Tak

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email

*استقبالیہ شعری نشست*

Share on facebook
Share on twitter
Share on whatsapp
Share on email
ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

ASANSOL DASTAK ONLINE DESK

گریڈیہہ(پریس اعلانیہ) مورخہ 12 جنوری 25 کو سہ پہر تین بجے “فروغ ادب” گریڈیہہ کے بانی مختار حسینی  کے دولت کدہ سبحانی منزل برواڈیہ  گریڈیہہ میں “فروغ ادب“ کے سرپرست حاجی انیس صاحب جو عمرہ کر کے لوٹے ہیں انکے اعزاز میں “فروغ ادب” گریڈیہہ کے  زیر اہتمام ایک شعری نشست  بعنوان  *ایک شام حاجی انیس کے نام*  منقعد کی گئی جس کی صدارت الحاج مشکور میکش صاحب نے کی
نظامت شہر کے معروف شاعر و نقیب سرفراز چاند سکریٹری “فروغ ادب” نے کی سب سے پہلے حاجی انیس صاحب کو فروغ ادب گریڈیہہ کی جانب سے صدر محترم الحاج مشکور میکش کے ہاتھوں اعزاز دیا گیا اس کے بعد باقاعدہ نشست کا آغاز ہوا
جن شعراء اکرام نے اپنا کلام سنایا ان کے اسم گرامی حسب ذیل ہیں۔
تصور وارثی, راشد جمیل, شاداب علی خان , وسیم  انصاری, سرفراز چاند, مختار حسینی, بی اگست کرانتی,آخر میں صدر محترم نے اپنا کلام سنایا  سبھی شعراء نے اپنے اپنے انداز میں نعت نبی سنا کر حاجی انیس کو مبارکباد پیش کیۓ۔
صدر محترم نے صدارتی خطبے میں کہا “فروغ ادب“ ہی اردو کا ایک واحد ادارہ ہے جو ہر موقعے پر پروگرام کیا کرتا ہے “فروغ ادب“ گریڈیہہ کے سارے اراکین مبارکباد کے مستحق ہیں ۔
میں “فروغ ادب“ گریڈیہہ کا سرپرست ہوں جو کسی اعزاز سے کم نہیں ہے !
میں “فروغ ادب” کے سارے اراکین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں !
اس کے بعد  بانی “فروغ ادب” مختار حسینی نے آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اگلی نشست تک پروگرام ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔
پروگرام کامیاب بنانے میں بلال حسینی کا بھرپور

تعاون رہا پروگرام شام پانچ بجے تک چلا۔