ملک میں لوک سبھا انتخاب کا بگل بج گیا ہے اور تقریباً تمام سیاسی پارٹیاں اپنے اپنے امیدواروں کے نام کا اعلان یا ناموں کے فہرست کو ترتیب دینے میں جٹی ہوئی ہیں۔ انتخابی عمل سے قبل، انتخابی عمل کے دوران یا انتخابات کے بعد امن و امان بحال رکھنے کے لیے سماجی تنظیم کے سربراہ و بین الاقوامی بزنس مین فیروز خان نے تمام دیس واسیوں سے قومی یک جہتی کو برقرار رکھتے ہوئے ملک میں نئی حکومت کی تشکیل میں اپنا تعاون پیش کریں۔انہوں نے کہا کہ اگر لڑنا ہے تو ملک سے غریبی، بے روزگاری، مہنگائی کو ختم کرنے اور تعلیم و ملک کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے آگے بڑھیں۔ ووٹ دینا آپ کا حق ہے۔ جمہوریت کی بحالی کے لیے اچھے امیدوار کا انتخاب کریں تاکہ ملک میں جمہوریت اور بھائی چارہ قائم رہے۔









Post Views: 120








